"ازل سے یہی ایک سودا ہے سر میں ۔ شبنم رومانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3: سطر 3:
شاعر: [[شبنم رومانی]]
شاعر: [[شبنم رومانی]]


==== {{نعت}} ====
==== {{حمد }} ====





نسخہ بمطابق 04:59، 28 ستمبر 2017ء


شاعر: شبنم رومانی

حمدِ باری تعالی جل جلالہ

اَزل سے یہی ایک سودا ہے سر میں

تجھے دیکھ لوں، تجھ کو بھر لُوں نظر میں


زمیں کی طرح میرا سر گھومتا ہے

کہاں طاقتِ حمدِ باری بشر میں


مجھے جسم بخشا، مجھے روح بخشی

اُجالا کیا تنگ، تاریک گھر میں


یہاں جو بھی شے ہے، کمال اُس کے طے ہے

ہوا باندھ دی ہے پرندے کے پر میں


عجب نعمتیں شب کے پردے میں بخشیں

عجب رحمتیں گھول دی ہیں سحر میں


درِ کعبہ پر دیر سے چُپ کھڑا ہوں

قیامت کا منطر ہے میری نظر میں


محمدﷺ میں بھی حمد ہے جزوِ اعظم

کہی حمد ہی نعتِ خیرالبشر میں