"ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
=== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ===


شاعر سلمان رسول
شاعر: [[سلمان رسول ]]


ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص
[[ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص]]


شاہِ امم کا میں اگر، ہوتا کوئی غلام خاص
شاہِ امم کا میں اگر، ہوتا کوئی غلام خاص

نسخہ بمطابق 20:53، 3 جنوری 2017ء

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

شاعر: سلمان رسول

ارض و سما کی بزم میں، ہوتا مرا بھی نام خاص

شاہِ امم کا میں اگر، ہوتا کوئی غلام خاص

چشمِ فلک نے دیکھا ہے، ایک نظارہ ایسا بھی

عشقِ نبی نے کر دیا، ایک سیاہ فام خاص

ختمِ رسل بھی ہیں وہی، وہ ہی امام انبیا

ان کو سبھی رسولوں میں، بخشا گیا مقام خاص

شہرِ نبی کی ساعتیں، لطف میں خلد سے فزوں

راتیں بھی اس کی منفرد، اور ہیں صبح و شام خاص

شاہ و گدا کا امتیاز، آ کے مٹایا آپ نے

آپ کی بارگاہ میں، ہو گئے سارے عام خاص