"در نبی پہ نظر ہاتھ میں سبوۓ رسول ۔ حسن علی خاتم" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 3: | سطر 3: | ||
شاعر : [[حسن علی خاتم]] | شاعر : [[حسن علی خاتم]] | ||
{{ | {{نعت 2}} | ||
در_ نبی پہ نظر، ہاتھ میں سبوۓ رسول | در_ نبی پہ نظر، ہاتھ میں سبوۓ رسول |
نسخہ بمطابق 18:14، 25 اگست 2017ء
شاعر : حسن علی خاتم
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
در_ نبی پہ نظر، ہاتھ میں سبوۓ رسول
گدا سے پوچھیے شان_ گداۓ کوۓ رسول
ھے شمع شمع فروزاں، بہ فیض_ نور_ نبی
مہک گلوں میں ھے رقصاں بہ لطف_ بوۓ رسول
خدا کو کیسے گوارا ھو آپ کی توھین
ھے آبروۓ خدا اصل_ آبروۓ رسول
رھے جو ان سے گریزاں، خدا کا ھو نہ سکے
محال، الفت_ حق ھے بے آرزوۓ رسول
وہ رشک_ عرش_ علی میں فقیر_ خاک_ عجم
کہاں جبین_ عقیدت، کہاں وہ کوۓ رسول
ھے حیف تجھ پہ جو اک جاں نثار کر نہ سکے
خدا نے کر دی خدائ نثار_ روۓ رسول
حسن نہ خوف سے محشر کے ایسا غمگیں ھو
کہ تجھ سے لاکھ کو کافی ھے ایک موۓ رسول