"چاند سورج ترے ، ہر ایک ستارہ تیرا ۔ لالہ صحرائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: لالہ صحرائی === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === چاند سورج ترے ، ہر ایک ستار...)
 
 
سطر 39: سطر 39:


جھلملاتا ہے مرے ذہن میں روضہ تیرا
جھلملاتا ہے مرے ذہن میں روضہ تیرا


=== رسائل و جرائد  جن میں یہ کلام شائع ہوا ===
=== رسائل و جرائد  جن میں یہ کلام شائع ہوا ===


[[نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 ]]
[[نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 19:41، 27 مارچ 2017ء


شاعر: لالہ صحرائی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چاند سورج ترے ، ہر ایک ستارہ تیرا

ظلمتِ دہر میں ہر سو ہے اجالا تیرا


گو ترے عہدِ مبارک سے رہا ہوں محروم

تیری سیرت میں نظرآتا ہے چہرہ تیرا


تیری امت ، تری نسبت کے شرف سے زندہ

تیری نکہت سے مہکتا رہا صحرا تیرا


معجزہ تیری نبوت کاہے کتنا روشن

یعنی ہے مصحفِ قرآں ، یدِ بیضا تیرا


چاہیے خیر کے ایوان کی تعمیر اگر

کام اس کام میں دیتا ہے سراپا تیرا


شبِ دنیا میں ضیا تیری ہے ، اے ماہِ عربؐ

فرش سے عرش تلک طاری ہے ہالہ تیرا


شعر لکھتا ہوں تری نعت کا ، جب بھی آقاؐ

جھلملاتا ہے مرے ذہن میں روضہ تیرا

رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25