"میری بات بن گئی ہے تیری بات کرتے کرتے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: ناصر === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم === میری بات بن گئی ہے تیری بات کرتے...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}


[[زمرہ: م]]
[[زمرہ: خاص نعتیں]]
شاعر:  ناصر  
شاعر:  ناصر  



حالیہ نسخہ بمطابق 03:01، 29 جولائی 2017ء

شاعر: ناصر

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میری بات بن گئی ہے تیری بات کرتے کرتے

تیرے شہر میں میں آؤں تیری نعت پڑھتے پڑھتے


تیرے عشق کی بدولت مُجھے زندگی مِلی ہے

مُجھے موت آقا آئے تیرا ذکر کرتے کرتے


کِسی چیز کی طلب ہے نہ ہے آرزو بھی کوئی

تو نے اتنا بھر دیا ہے کشکول بھرتے بھرتے


میرے سونے سونے گھر میں کبھی رونقیں عطا ہوں

میں دیوانہ ہو گیا ہوں تیری راہ تکتے تکتے


ہے جو زندگانی باقی یہ ارادہ کر لیا ہے

تیرے منکروں سے آقا میں مروں گا لڑتے لڑتے


ناصرؔ کی حاضری ہو کبھی آستاں پہ تیرے

کہ زمانہ ہو گیا ہےمُجھے آہیں بھرتے بھرتے