"مری حیات کا گر تجھ سے انتساب نہیں ۔ احمد ندیم قاسمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد ندیم قاسمی ==== {{نعت}} ==== مری حیات کا گر تجھ سے انتساب نہیں تو پھر حیات سے ب...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 11:24، 12 جولائی 2017ء


شاعر: احمد ندیم قاسمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مری حیات کا گر تجھ سے انتساب نہیں

تو پھر حیات سے بڑھ کر کوئی عذاب نہیں


امڈ رہی ہیں اگر آندھیاں تو کیا غم ہے

کہ میرا خیمہِ ایمان بے طناب نہیں


ترے کمالِ مساوات کی قسَم ہے مجھے

کہ تیرے دیں سے بڑا کوئی انقلاب نہیں


ندیم پر ترے احساں ہے اس قدر جن کا

کوئی شمار نہیں ہے کوئی حساب نہیں