"یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو ۔ محمد علی ظہوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو پڑھ کر نبی کی نعت...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:56، 8 جون 2017ء


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

یہ آرزو نہیں کہ دعائیں ہزار دو

پڑھ کر نبی کی نعت لحد میں اتار دو​


دیکھا ابھی ابھی ہے نظر نے جمال یار

اے موت مجھ کو تھوڑی سی مہلت ادھار دو


سنتے ہیں جانکنی کا ہے لمحہ بہت کھٹن

لے کر نبی کا نام یہ لمحہ گزار دو


گر جیتنا ہے عشق میں لازم یہ شرط ہے

کھیلو اگر یہ بازی تو ہر چیز ہار دو۔


یہ جان بھی ظہوری نبی کے طفیل ہے

اس جان کو حضور کا صدقہ اتاردو

مزید دیکھیے

محمد علی ظہوری