"کروں میں شکر ادا کیسے اس عطا کے لئے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
300px|alt="عالم نظامی"|link=عالم نظامی شاعر: عالم نظامی ==={{نعت}}=== کروں میں شکر ادا کیسے اس عطا کے لئے چنا ہے رب نے مجھے ذکر مصطفیٰ کے لئے نہ زاہدوں کے لئے ہے نہ پارسا کے لئے بنی ہے خلد غلامان مصطفیٰ کے لئے حضور مدح سرائی کی لاج رہ جائ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 17:09، 2 اپريل 2023ء

"عالم نظامی" شاعر: عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کروں میں شکر ادا کیسے اس عطا کے لئے چنا ہے رب نے مجھے ذکر مصطفیٰ کے لئے

نہ زاہدوں کے لئے ہے نہ پارسا کے لئے بنی ہے خلد غلامان مصطفیٰ کے لئے

حضور مدح سرائی کی لاج رہ جائے اٹھا رہا ہوں قلم آپ کی ثنا کے لئے

طلب سے پہلے ہی آقا نے بھر دیا دامن ابھی تو ہاتھ اٹھائے تھے التجا کے لئے

نہ لے سکا کف پائے رسول کا بوسہ ملال عرش کو ہے ان کے نقش پا کے لئے

نبی کی ذات مقدس نے زندگی بخشی تڑپ رہی تھی جب انسانیت قضا کے لئے

عقیدتوں کے یہ آنسو ہیں قیمتی عالم بچاکے رکھئے انہیں نذر مصطفیٰ کے لئے