"ایک بے نام کو اعزاز نسب مل جائے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: مظفر وارثی بشکریہ:عالم نظامی ایک بے نام کو اعزازِ نسب مل جائے کاش مداحِ پیم...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 4: سطر 4:


بشکریہ:[[عالم نظامی]]
بشکریہ:[[عالم نظامی]]
ایک بے نام کو اعزازِ نسب مل جائے
کاش مداحِ پیمبرﷺ کا لقب مل جائے
میری پہچان کسی اور حوالے سے نہ ہو
اقتدارِ درِ سلطانِ عربﷺ مل جائے
آدمی کو وہاں کیا کچھ نہیں ملتا ہو گا


ایک بے نام کو اعزازِ نسب مل جائے
ایک بے نام کو اعزازِ نسب مل جائے

حالیہ نسخہ بمطابق 19:00، 20 جولائی 2022ء


شاعر: مظفر وارثی

بشکریہ:عالم نظامی

ایک بے نام کو اعزازِ نسب مل جائے

کاش مداحِ پیمبرﷺ کا لقب مل جائے


میری پہچان کسی اور حوالے سے نہ ہو

اقتدارِ درِ سلطانِ عربﷺ مل جائے


آدمی کو وہاں کیا کچھ نہیں ملتا ہو گا

سنگریزوں کو جہاں جنبشِ لب مل جائے


کس زباں سے میں تِری ایک جھلک بھی مانگوں

طلبِ حُسن تو ہے،. حُسنِ طلب مل جائے


اب تو گھر میں بھی مسافر کی طرح رہتا ہوں

کیا خبر اذنِ حضوریؐ مجھے کب مل جائے


خیمۂ دل تِرے جلووں سے منور کر لوں

دیدۂ شوق کو بیدارئ شب مل جائے


تُوﷺ اگر چھاپ غلامی کی لگا دے مجھ پر

مجھ گنہ گار کو پروانۂ رب مل جائے


دے نہ قسطوں میں مظفر کو محبت اپنی

جس قدر اس کے مقدر میں ہے سب مل جائے