"کرم آج بالا ۓ بام آگیا ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: خالد محمود خالد بشکریہ: عالم نظامی === {{نعت}} === کرم آج بالائے بام آ گیا ہے زب...) |
(کوئی فرق نہیں)
|
حالیہ نسخہ بمطابق 17:43، 20 جولائی 2022ء
شاعر: خالد محمود خالد
بشکریہ: عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
کرم آج بالائے بام آ گیا ہے
زباں پر محمد کا نام آ گیا ہے
درودوں کی بارش ہے کون و مکاں پر
کہ آج انبیاء کا امام آ گیا ہے
مجھے مل گئی ہے دو عالم کی شاہی
مرا ان کے منگتوں میں نام آ گیا ہے
مرے پاس کچھ بھی نہ تھا روزِ محشر
نبی کا وسیلہ ہی کام آ گیا ہے
مزا جب ہے سرکار محشر میں کہہ دیں
وہ دیکھو ہمارا غلام آ گیا ہے
چراغاں ہوا بزمِ ہستی میں خالدؔ
نگاہوں میں حسن تمام آ گیا ہے