"اپنے آقا سے مجھے ایسی محبت ہو جائے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: شکیل اعظمی بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === اپنے آقا سے مجھے ایسی محبت ہو جائے...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 12: سطر 12:




خواب میں دیکھو کہ ہوں گنبد_ خضرا کے قریب  
خواب میں دیکھوں کہ ہوں گنبد_ خضرا کے قریب  


صبح اٹھوں تو وہی خواب حقیقت ہو جائے  
صبح اٹھوں تو وہی خواب حقیقت ہو جائے  

حالیہ نسخہ بمطابق 09:39، 19 جولائی 2022ء


شاعر: شکیل اعظمی

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے آقا سے مجھے ایسی محبت ہو جائے

آنکھ موندوں تو مدینے کی زیارت ہو جائے


خواب میں دیکھوں کہ ہوں گنبد_ خضرا کے قریب

صبح اٹھوں تو وہی خواب حقیقت ہو جائے


نام لکھوں تو محمد لکھوں اللہ کے بعد

فرض کے ساتھ مکمل مری سنت ہو جائے


ساری دنیا میں یہ مشہور تھی آقا کی ادا

جو انھیں سونپ دو وہ چیز امانت ہو جائے


گھرتلک لاؤ محمد کی بتائی ہوئی راہ

زندگی ایسے گزارو کہ عبادت ہو جائے