"آدمی کو. پہلے با کردار ہونا چاہئے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: حسن فتح پوری بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === آدمی  کو. پہلے  با کردار   ہونا ...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 22:46، 16 جولائی 2022ء


شاعر: حسن فتح پوری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آدمی  کو. پہلے  با کردار   ہونا  چاہئے 

تب محمد مصطفیٰ سے پیار ہونا چاہیے 


یہ کرم مجھ پر مرے سرکار ہونا چاہئے 

آپ  کے  دربار  کا   دیدار   ہونا  چاہیے 


جو یہ کہتا ہے نبی کا چاہنے والا ہوں میں 

مومنوں  کا اس  کو خدمتگار  ہونا چاہئے 


اہل دل جو ہیں انہیں اسلام کا پیغام ہے 

اس جہاں میں ہر کسی سے پیار ہونا چاہئے 


نور. ایماں   سے. اگر. دل آپکا. .معمور   ہے 

اس کا لفظوں میں بھی تو اظہار ہونا چاہئے 


اس لئے دیں ہیں نبی کے آل نے قربانیاں 

دین.  کا  ہر  . راستہ. گلزار    ہونا.  چاہئے