"رب نے دی آپ کو وہ بصر سید البشر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: راحت انجم بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === رب نے دی آپ کو وہ بصر سید البشر ہر ش...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 8: سطر 8:


رب نے دی آپ کو وہ بصر  سید البشر  
رب نے دی آپ کو وہ بصر  سید البشر  
ہر شئے پہ آپ کی ہے نظر  سید البشر  
ہر شئے پہ آپ کی ہے نظر  سید البشر  




میں بھی گدا ہوں آپ کا ، پھیلے ہیں میرے ہاتھ  
میں بھی گدا ہوں آپ کا ، پھیلے ہیں میرے ہاتھ  
للہ اک نظر ہو ادھر سید البشر  
للہ اک نظر ہو ادھر سید البشر  



حالیہ نسخہ بمطابق 12:17، 14 جولائی 2022ء


شاعر: راحت انجم

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رب نے دی آپ کو وہ بصر سید البشر

ہر شئے پہ آپ کی ہے نظر سید البشر


میں بھی گدا ہوں آپ کا ، پھیلے ہیں میرے ہاتھ

للہ اک نظر ہو ادھر سید البشر


رعنائیوں کے جس کی ، جہاں میں ہیں تذکرے

دکھلائیے وہ طیبہ نگر سید البشر


کیا جانے حال کتنا برا ہوتا خلق کا

آتے نہیں جہاں میں اگر سید البشر


کیا شان آپ کی ہے ، ثناگر ہیں آپ کے

غلمان و حور و جن و بشر سید البشر


جس کو نصیب پشت پناہی ہے آپ کی

اس کو نہیں پہنچتا ضرر سید البشر


راہوں میں میری کانٹے بچھے ہیں کرم کریں

مشکل ہے زندگی کا سفر سید البشر


راحت ترے بھی غم کا مداوا کریں گے وہ

کرتے ہیں شام غم کی سحر سید البشر