"جو انہیں مانتے ہیں ان کی ڈگر جانتے ہیں" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 8: سطر 8:




جو انھیں مانتے ہیں ان کی ڈگر جانتے ہیں  
جو انھیں مانتے ہیں ان کی ڈگر جانتے ہیں  


بس وہی لوگ تو جینے کا ہنر جانتے ہیں  
بس وہی لوگ تو جینے کا ہنر جانتے ہیں  

حالیہ نسخہ بمطابق 07:21، 5 جولائی 2022ء


شاعر: انس نبیل

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جو انھیں مانتے ہیں ان کی ڈگر جانتے ہیں

بس وہی لوگ تو جینے کا ہنر جانتے ہیں


ان کی انگشت کی عظمت کو قمر جانتا ہے

پیر کی عظمتیں جبریل کے پر جانتے ہیں


مسکراتے ہوئے کہتے ہیں فقط لا تحزن

خوب دشوار ہے ہجرت کا سفر جانتے ہیں


آپ کے قربِ مسلسل کا نشہ کیسا ہے ؟

صرف اس راز کو صدیق و عمر جانتے ہیں


اے نبیل ان کی محبت ہے جو رکھ لیتی ہے لاج

نعت کا ورنہ کہاں آپ ہنر جانتے ہیں