"جلاتے رہئیے سدا مدحت نبی کا چراغ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
 
سطر 31: سطر 31:
کرم یہ ان کی نگاہ کرم کا ہے عالم  
کرم یہ ان کی نگاہ کرم کا ہے عالم  


ہوا کے سامنے جلتا نہیں کسی چراغ
ہوا کے سامنے جلتا نہیں کسی کا چراغ

حالیہ نسخہ بمطابق 21:02، 3 جولائی 2022ء

شاعر :عالم نظامی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جلاتے رہئے سدا مدحت نبی کا چراغ

نہ جانے کب کہاں بجھ جائے زندگی کا چراغ


اندھیرے قبر کے پل بھر میں ہو گئے رخصت

میں لیکے اترا جو عشق محمدی کا چراغ


فضائے دل ہے معطر تمہاری یادوں سے

تمہارے ذکر سے روشن ہے زندگی کا چراغ


ثنا حضور کی ہوتی نہیں بغیر اس کے

دیار دل میں جلا پہلے عاشقی کا چراغ


تمہاری ذات نے ہم کو وفا کا درس دیا

جلایا آپ نے ہر سمت آگہی کا چراغ


کرم یہ ان کی نگاہ کرم کا ہے عالم

ہوا کے سامنے جلتا نہیں کسی کا چراغ