"عرب سے دورعجم کے کسی دیار میں ہوں ۔ محبوب احمد، سرگودھا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: محبوب احمد، سرگودھا {{نعت 2}} عرب سےدورعجم کےکسی دیارمیں ہوں میں صبح وشام بلاو...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا 2 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 49: سطر 49:
سراپادل ہوں کہاں اپنےاختیارمیں ہوں
سراپادل ہوں کہاں اپنےاختیارمیں ہوں


===  نعت مبارکہ پر گفتگو ===
===  بیرونی روابط ===


[https://web.facebook.com/photo.php?fbid=10155596703516018&set=gm.1798558376825523&type=3&theater نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز ]]
[https://web.facebook.com/photo.php?fbid=10155596703516018&set=gm.1798558376825523&type=3&theater نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز میں نعت مبارکہ  پر گفتگو  ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 08:51، 22 اکتوبر 2017ء


شاعر: محبوب احمد، سرگودھا

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

عرب سےدورعجم کےکسی دیارمیں ہوں

میں صبح وشام بلاوےکےانتظارمیں ہوں


کرم ہےانکاکہ ہوں انکاامتی یارو

وگرنہ میں بھری محفل میں کس شمارمیں ہوں


خداکرےکہ گروں جاکےانکی چوکھٹ پر

میں ایک اشک.ہوں اورچشمِ اشکبارمیں ہوں


خداکرےکہ ہوپھرپھرسےانکی دیدنصیب

میں اک تمناہوں اورقلبِ بےقرارمیں میں


جو طیبہ میں ہوں تو محسوس ہورہاہےمجھے

میں ایک پھول ہوں اوردامنِ بہارمیں ہوں


تم اپنی راہ لواحباب!مت بلاؤمجھے

تصورِ شہِ شاہانِ نامدارمیں ہوں


مہک رہی ہےمرےدل دماغ کی دنیا

خیالِ سیدِ کونینِ تاجدارمیں ہوں


پہنچ ہی جاؤں گااک روزکوئےطیبہ میں

میں مشتِ خاک ہوں اورحالتِ غبارمیں ہوں


حضور!ہومری بےاعتدالیوں سے گزر

سراپادل ہوں کہاں اپنےاختیارمیں ہوں

بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز میں نعت مبارکہ پر گفتگو ]