"کلام احمد مرسل سمندر ہے لطافت کا ۔ کامل جونا گڑھی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: کامل جونا گڑھی ==== {{نعت}} ==== کلامِ احمدِ مرسل سمندر ہے لطافت کا نزاکت کا، نفاست...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 09:05، 5 اکتوبر 2017ء


شاعر: کامل جونا گڑھی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کلامِ احمدِ مرسل سمندر ہے لطافت کا

نزاکت کا، نفاست کا فصاحت کا بلاغت کا


شہِ کونین کا دل عہدِ طفلی ہی سے تھا مخزن

ریاضت کا، عبادت کا، محبت کا، قناعت کا


خدا نے سب سے پہلے کر رکھا تھا خاتمہ شہﷺ پر

نبوت کا، رسالت کا، ہدایت کا، شفاعت کا


نبی اُمّی نے سکھلایا سبھوں کو قاعدہ آکر

اطاعت کا، امارات کا، ریاست کا، سیاست کا


سنایا غازیانِ صف شکن کو شاہ نے مژدہ

قیادت کا، بشاشت کا، سعادت کا، شہادت کا


بڑھے پھر کیوں نہ دینِ مصطفٰے ہے وعدہ خالق

حفاظت کا، حمایت کا، اعانت کا، اشاعت کا


خدا نے ذاتِ احمد کو کیا کاملِ عجب دریا

شرافت کا، صداقت کا، سخاوت کا، شجاعت کا