"خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ ۔ حفیظ تائب" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حفیظ تائب ==== {{نعت}} ==== خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ کس منہ سے بیاں ہوں تر...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{#seo:
|title=خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ  حفیظ تائب
|keywords=حفیظ تائب، نعت ، نعت گوئی، نعت خوانی ، نعتیہ شاعری ، نعت رسول، سیرت، خوشبو ، حریم نبوی ، دو عالم
|description=خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ  ۔حفیظ تائب نعت کے انسائیکلو پیڈیا "نعت  کائنات" پر حفیظ تائب  اور دیگر بے شمار  شعراء  اور نعت خوانوں کے حالات زندگی اور ان کے کلام  ۔ 
}}
 


شاعر: [[حفیظ تائب]]
شاعر: [[حفیظ تائب]]

نسخہ بمطابق 21:11، 30 ستمبر 2017ء


شاعر: حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ

کس منہ سے بیاں ہوں ترے اوصاف حمیدہ


سیرت ہے تری جوہر آیئنہ تہذیب

روشن ترے جلووں سے جہان دل و دیدہ


تو روح زمن ، رنگ چمن، ابر بہاراں

تو حسن سخن، شان ادب، جان قصیدہ


تجھ سا کوئی آیا ہے نہ آئے گا جہاں میں

دیتا ہے گواہی یہی عالم کا جریدہ


مضمر تری تقلید میں عالم کی بھلائی

میرا یہی ایماں ہے، یہی میرا عقیدہ


اے ہادی برحق تری ہر بات ہے سچی

دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ


اے رحمت عالم تری یادون کی بدولت

کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ


ہے طالب الطاف مرا حال پریشان

محتاج عنایت ہے مرا رنگ پریدہ


خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر

آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ


یوں دور ہوں تائب میں حریم نبوی سے

صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ