"خوشبو اتر رہی ہے مرے جسم وجان میں ۔ نصیر شیخ احمر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نصیر شیخ احمر ==== {{نعت}} ==== خوشبو اُتر رہی ہے مرے جسم وجان میں کیا لطف آ رہا ہے س...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 08:17، 12 اگست 2017ء


شاعر: نصیر شیخ احمر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خوشبو اُتر رہی ہے مرے جسم وجان میں

کیا لطف آ رہا ہے سحر کی اذان میں


مجھ کو ملی امان ہے جس گلستان میں

صدقے کروں میں جان اسی آستان میں


میں نے وہیں پہ سجدہ الفت ادا کیا

جس گھر میں آپ عرش سے آئے جہان میں


اللہ اے اوج ومرتبہ میرے حضور کا

مہماں ہوئے وہ عرش کے اعلیٰ مکان میں


میرا مشّامِ نعتِ نبی سے ہے ضوفشاں

رحمت ہے ان کی سایہ فگن میری جان میں


سب مسئلے حضور نے سلجھا دیے مرے

جاں آگئی ہے میرے سخن کی اُڑان میں


احمر پہ آج کتنا کرم ہے حضور کا

پھر آگیا ہے آپ کے دارالامان میں!