"اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں ۔ حفیظ تائب" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: حفیظ تائب === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === اللہ نے پہنچایا سرکار...)
 
سطر 38: سطر 38:


جس نے مجھے تڑپایا سرکارﷺ کے قدموں میں
جس نے مجھے تڑپایا سرکارﷺ کے قدموں میں




=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===


[[ حفیظ تائب ]] | [[ حفیظ تائب کی شاعری ]]


* [[ متقدمین کو ہدیہ تبریک ۔ حفیظ تائب | متقدمین کو ہدیہ تبریک ]]
=== حواشی و حوالہ جات ===
 
* [[آنکھوں کو جستجو ہے تو طیبہ نگر کی ہے ۔ حفیظ تائب | آنکھوں کو جستجو ہے تو طیبہ نگر کی ہے ]]

نسخہ بمطابق 02:31، 12 اگست 2017ء


شاعر: حفیظ تائب

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اللہ نے پہنچایا سرکارﷺ کے قدموں میں

کیا کیا نہ سکوں پایا سرکارﷺ کے قدموں میں


دل کا تھا عجب عالم ان کے در اقدس پر

سر پر تھا عجب سایہ سرکارﷺ کے قدموں میں


وہ رب محمدﷺ کا تھا خاص کرم جس نے

عالم نیا دیکھلایا سرکارﷺ کے قدموں میں


جب سامنے جالی کے اشکوں کی سلامی دی

سو شکر بجا لایا سرکارﷺ کے قدموں میں


تارا تھا کہ جگنو تھا گوہر تھا کہ برگ گل

جو اشک کہ لہرایا سرکارﷺ کے قدموں میں


سانسوں کا تموج بھی اک بار لگا مجھ کو

وہ مرحلہ بھی آیا سرکارﷺ کے قدموں میں


وہ اپنے گناہوں کا احساس تھا بس تائب

جس نے مجھے تڑپایا سرکارﷺ کے قدموں میں


مزید دیکھیے

حفیظ تائب | حفیظ تائب کی شاعری

حواشی و حوالہ جات