"سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے ۔ تاجی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: تاجی ==== {{نعت}} ==== سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے قربان دل وجاں ہیں کیا شا...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


شاعر: [[تاجی]]
شاعر: [[ذہین شاہ تاجی]]


==== {{نعت}} ====
==== {{نعت}} ====

نسخہ بمطابق 08:11، 4 اگست 2017ء


شاعر: ذہین شاہ تاجی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے

قربان دل وجاں ہیں کیا شان تمہاری ہے


کیا پیش کروں تم کو کیا چیز ہماری ہے

یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جاں بھی تمہاری ہے


نقشہ ترا دلکش ہے صورت تری پیاری ہے

جس نے تمہیں دیکھا ہے سوجان سے واری ہے


گو لاکھ برُے ہیں ہم کہلاتے تمہارے ہیں

اکِ نظرِ کرم کرنا یہ عرض ہماری ہے


ہم چھوڑ کر اس در کو جائیں تو کہاں جائیں

اکِ عمر تمہارے ہی ٹکڑوں پہ گزاری ہے


تاجی ترے سجدے سے زاہد کو جلن کیوں ہے

قدرت نے جبیں سائی قسمت اتاری ہے