آپ «گور بخش سنگھ مخمور جالندھری» میں ترمیم کر رہے ہیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

انتباہ: آپ ویکیپیڈیا میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا اگر آپ اس صفحہ میں کوئی ترمیم کرتے ہیں تو آپکا آئی پی ایڈریس (IP) اس صفحہ کے تاریخچہ ترمیم میں محفوظ ہوجائے گا۔ اگر آپ لاگ ان ہوتے ہیں یا کھاتہ نہ ہونے کی صورت میں کھاتہ بنا لیتے ہیں تو تو آپ کی ترامیم آپ کے صارف نام سے محفوظ ہوگی، جنھیں آپ کسی بھی وقت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اس ترمیم کو واپس پھیرا جا سکتا ہے۔ براہ کرم ذیل میں موجود موازنہ ملاحظہ فرمائیں اور یقین کر لیں کہ اس موازنے میں موجود فرق ہی آپ کا مقصود ہے۔ اس کے بعد تبدیلیوں کو شائع کر دیں، ترمیم واپس پھیر دی جائے گی۔

تازہ ترین نسخہ آپ کی تحریر
سطر 3: سطر 3:
[[زمرہ: سکھ شعراء]]
[[زمرہ: سکھ شعراء]]
[[زمرہ: غیرمسلم شعراء ]]
[[زمرہ: غیرمسلم شعراء ]]
[[زمرہ : جالندھر ]]


سردار [[گوربخش سنگھ | گوربخش سنگھ مخمور جالندھری]] کانام نامی اُردودنیا کے لئے محتاجِ تعارف نہیں ۔آپ کے والدکانام سردار سیو اسنگھ تھا جو بارہ مولہ (کشمیر ) کے باشندے تھے ۔


=== تعارف ===
=== نمونہ ءِ کلام ===


مخمورؔ جالندھری کی پیدائش [[1953]]ء کو بارہ مولہ میں ہوئی لیکن آپ کی تعلیم و تربیت [[:زمرہ: جالندھر | جالندھر]] میں ہوئی اس لیے جب کالج کے زمانے میں لکھنا پڑھنا اور شاعری شروع کی تو [[گور بخش سنگھ | مخمورؔ جالندھری]]  ہوگئے۔ [[گور بخش سنگھ | مخمورؔ جالندھری]] سوشیالوجی میں ایم اے کرنے کے بعد حکومت پنجاب کے محکمہ صحت میں ملازم ہوگئے۔ [[مخمور جالندھری | مخمورؔ جالندھری]] بہترین نثرنگار بھی تھے،انھوں نے بہت سے طبع زاد ناول لکھے اور لاتعداد ‘رومانی جاسوسی ناولوں کا انگریزی سے اُردو میں ترجمہ کیا۔ہندوپاک کے رسائل اوراخبارات میں ان کے مضامین مسلسل شائع ہوتے رہے ۔ایک کہنہ مشق صحافی کے طور پر انھوں نے دہلی کے روزنامہ ’ملاپ‘ میں کام کرکے اپنی پہچان بنائی۔زندگی کے آخری برسوں میں انھوں نے ہندی میں کرنل رنجیت کے فرضی نام سے ایک بڑے پبلشنگ ادارے کے لیے دلچسپ جاسوسی ناول بھی لکھے،بحیثیت مجموعی [[گور بخش سنگھ | گورنجش سنگھ مخمورؔ جالندھری]] ایک ہمہ صفت انسان تھے
=== شاعری ===
شاعری میں [[سیماب اکبر آبادی | علامہ سیمابؔ اکبرآبادی]] اور [[دل شاہجہاں پوری]] سے اصلاح لی۔نظریاتی طور پروہ ترقی پسند شاعر تھے سماجی موضوعات پران کی نظمیں بیحد معیاری اور اثرانگیز ہیں۔
==== نعتیہ شاعری ====
[[مخمور جالندھری]] ایک ترقی پسند اور بے باک حقیقت نگار شاعر کی حیثیت سے اردو دنیا میں جانے جاتے تھے۔ہمارے اکثر مسلمان ترقی پسند شعراء خود کو مذہب ومسلک سے بالاتر دِکھانے کے لیے حمدونعت سے گریز کرتے رہے ہیں یا پھرانھیں اس کارِ نیک کی توفیق ہی نہیں ہوئی،لیکن [[مخمور جالندھری]] نے مزاجاً اشتراکی اور ترقی پسند ہوتے ہوئے ایسی نورانی نعت شریف تخلیق کی جس کی مثال ہمعصر بڑے مسلمان شعراء کے یہاں بھی مشکل سے ملے گی
=== نمونہ ءِ نعت ===
پھیلا اُفق پہ نور رسالت مآب کا
ہیبت سے منہ اُترنے لگا آفتاب کا
سیاحِ عرش ، سائرِ کون و مکاں ہے تو
روح الامیں ہے نام ترے ہم رکاب کا
وعدے کا اِک مغنیِ آتش نوا ہے تو
ہر نغمہ کفر سوز ہے تیرے رباب کا
تاروں میں روشنی ہے تو پھولوں میں تازگی
یہ وقت ہے ظہورِ رسالت مآب کا
ظلمت کدوں میں ہیں سحر نو کی تابشیں
یہ فیض ہے ولادتِ حتمی مآب کا
مخمورؔ کیف نوررسالت سے مست ہوں
سب جانتے ہیں میں نہیں خوگر شراب کا
=== وفات ===
یکم جنوری [[1979]]ء کو ان کا انتقال دہلی میں ہوا ۔شعروادب سے بے پناہ دلچسپی آخرتک قائم رہی۔ 


=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===


[[ کنور مہندر سنگھ بیدی ]] | [[کرپال سنگھ بیدار ]] |[[ ستنام سنگھ خمار ]] | [[درشن سنگھ دکل ]] | [[بلونت سنگھ فیض ]] | [[گور بخش سنگھ مخمور جالندھری]] | [[پورن سنگھ ہنر ]] | [[کرنیل سنگھ پنچھی ]] | [[ بی ڈی بیگم بوڑھ سنگھ ]]
[[ کنور مہندر سنگھ بیدی ]] | [[کرپال سنگھ بیدار ]] |[[ ستنام سنگھ خمار ]] | [[درشن سنگھ دکل ]] | [[بلونت سنگھ فیض ]] | [[گوربخش سنگھ ]] | [[پورن سنگھ ہنر ]] | [[کرنیل سنگھ پنچھی ]] | [[ نی بی ڈی بیگم بوڑھ سنگھ ]]
براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ نعت کائنات میں آپ کی جانب سے کی جانے والی تمام ترمیموں میں دیگر صارفین بھی حذف و اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی تحریر کے ساتھ اس قسم کے سلوک کے روادار نہیں تو براہ کرم اسے یہاں شائع نہ کریں۔
نیز اس تحریر کو شائع کرتے وقت آپ ہم سے یہ وعدہ بھی کر رہے ہیں کہ اسے آپ نے خود لکھا ہے یا اسے دائرہ عام یا کسی آزاد ماخذ سے یہاں نقل کر رہے ہیں (تفصیلات کے لیے نعت کائنات:حقوق تصانیف ملاحظہ فرمائیں)۔ براہ کرم اجازت کے بغیر کسی کاپی رائٹ شدہ مواد کو یہاں شائع نہ کریں۔
منسوخ معاونت برائے ترمیم (نئی ونڈو میں کھولیں)

اِس صفحہ پر مستعمل سانچہ حسب ذیل ہے: