آپ «حسنین عاقب» میں ترمیم کر رہے ہیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

انتباہ: آپ ویکیپیڈیا میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا اگر آپ اس صفحہ میں کوئی ترمیم کرتے ہیں تو آپکا آئی پی ایڈریس (IP) اس صفحہ کے تاریخچہ ترمیم میں محفوظ ہوجائے گا۔ اگر آپ لاگ ان ہوتے ہیں یا کھاتہ نہ ہونے کی صورت میں کھاتہ بنا لیتے ہیں تو تو آپ کی ترامیم آپ کے صارف نام سے محفوظ ہوگی، جنھیں آپ کسی بھی وقت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اس ترمیم کو واپس پھیرا جا سکتا ہے۔ براہ کرم ذیل میں موجود موازنہ ملاحظہ فرمائیں اور یقین کر لیں کہ اس موازنے میں موجود فرق ہی آپ کا مقصود ہے۔ اس کے بعد تبدیلیوں کو شائع کر دیں، ترمیم واپس پھیر دی جائے گی۔

تازہ ترین نسخہ آپ کی تحریر
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Hasnain Aqib.jpg|300px|حسنین عاقب]]
[[ملف:Hasnain Aqib.jpg|حسنین عاقب]]


{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}
خان حسنین عاقب [[8 جولائی ]] [[1971 ]] کو [[آکولہ ]]، [[بھارت ]] میں پیدا ہوئے ۔ اور دو دہائیوں سے  [[پوسد]] میں  بہ سلسلہ ء ملازمت مقیم ہیں
=== تعلیم و تربیت  ===
ان کے دادا  میر باز خان  پورے ملک میں '''بابا تاج مستان''' کے نام سے معروف تھے. وہ صوفی منش اور صاحب سلسلہ، اہلِ علم و کمال بزرگ تھے. والد محمد شہباز خان صاحب کا شمار بھی اہلِ علم میں ہوتا ہے. حسنین عاقب  کی  ابتدائی فکری تربیت انہی دو حضرات کے زیر سایہ ہوئی. اور پھر گھر کا ماحول مذہبی اور ادبی تھا اس لیے دینیات، تصوف اور ادب پر کتابیں لڑکپن ہی سے زیرِ مطالعہ رہیں. شاعری کا ذوق گھر کے اکثر مرد و خواتین کو تھا لیکن شاعر کوئی نہیں تھا.
ابتدائی تعلیم آکولہ ہی میں حاصل کی. ابتدائی اعلیٰ تعلیم بھی آکولہ ہی میں حاصل کی یعنی بی اے، بی ایڈ. اس کے بعد کی تمام ڈگریاں بشمول ایم. اے (اردو ، انگریزی، تاریخ)  ایم. ایس. ڈبلیو؛،ایم. ایڈ ؛ ایل. ایل. بی ، اور اب پی ایچ ڈی ملازمت کے دوران پوسد میں رہ کر حاصل کیں.
=== نعتیہ رحجانات ===
وہ فرماتے ہیں
"گھر کا ماحول مذہبی تھا اس لیے [[حمد]]، [[نعت]]، [[منقبت]] اور صوفیانہ کلام گھر میں ہر وقت کسی نہ کسی بہانے کسی نہ کسی کی زبان سے سنائی دیتا رہتا تھا. جمعہ کے روز ریڈیو سے نعتیہ قوالیاں اور [[ام حبیبہ]] وغیرہ کی نعتیں بلند آواز میں سنی جاتی تھیں. گھر میں ہم بچوں کو مشہور نعتیں یاد کروائی جاتی تھیں."
حسنین عاقب نے  شاعری کا آغاز گریجوایشن میں کیا ۔ وہ نعت گوئی کے لیے دو چیزوں کو ضروری خیال کرتے ہیں ۔
1. عشقِ رسولِ اکرم
2. نعت گوئی کی سعادت
شاعری میں ان کے پہلے استاد  [[مخلص مصوری]] تھے جن سے ے ابتدائی عروضی علم اور چند تکنیکی باتوں سیکھیں اور  پھر  ذاتی مطالعہ اور ذوقِ سلیم کی رہنمائی میں بعد کا طویل سفر طے  کیا ۔ انہوں نے ایک نعتیہ مصرعے پر گرہ لگا کر اپنی نعتیہ شاعری کا آغاز کیا ۔ . اس نعت کا پہلا شعر تھا.
اسوہ جود و سخا محمد کا
شاہ بھی ہے گدا محمد کا
پہلا نعتیہ مشاعرہ بھی اپنے مقام [[پوسد ]] ہی میں پڑھا ۔  اپنے شہر کے علاوہ[[ آکولہ]]، [[امراؤتی]]، [[ممبئی]]، [[ناگپور]] اور بہت سے شہروں میں نعتیہ مشاعروں میں شرکت کی لیکن نعتیہ مشاعروں میں شریک ہونا کم کردیا ۔ آج کل  نعتیہ مشاعروں میں تحت اللفظ میں سننے کی روایت ختم سی ہوگئی ہے اور ترنم سے پڑھنے والوں کو خوب پسند کیا جاتا ہے. اور حسنین عاقب اسے ایک طرح کی بے حرمتی سمجھتے ہیں ۔ اس لیے انہوں نے  نعتیہ مشاعروں میں شرکت کم کردی ہے ۔
=== نعتیہ خدمات ===
*  نعت کے لیے انگریزی زبان میں لفظ 'پروفیم' [https://www.poemhunter.com/poem/a-prophiem/ prophiem] وضع کیا جسے دنیا بھر کے دسیوں ممالک کے انگریزی صاحبانِ علم و ادب کی جانب سے بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی.
*  انگریزی میں پروفیمس تخلیق کیں.
*  نعتیہ ادب پر تحقیقی و تنقیدی مقالات تحریر کئے.
*  گوئٹے کی نعتیہ شاعری پر خصوصی تنقیدی مقالے تحریر کئے.
* [[پروفیمس کا عالمی انتخاب ]]
=== نعتیہ مجموعے ===
* "'[[خامہ سجدہ ریز]]"'
=== حمدیہ و نعتیہ شاعری ===
1.
یہ جتنا آسماں ، جتنی زمیں ہے
نہایت خوبصورت اور حسیں ہے
بہت کچھ ہے یہ لیکن در حقیقت
محمد کے بنا کچھ بھی نہیں ہے
2.
نکل کر مدینے سے دل کو چلی ہے
یہ عشقِ نبی کی نرالی گلی ہے
مجھے دید روضے کی ہوگی عطا کب
مری عمر آقا، گزرتی چلی ہے
سنا ہے غریبوں سے رکھتے ہو الفت
تو پھر اس امیری سے غربت بھلی ہے
منور،، معطر ہے بطحی کی ہر شے
کہ مٹی بھی اس شہر کی صندلی ہے
محمد کے نقش قدم پر چلے جو
خدا کی قسم وہ تو کامل ولی ہے
نہیں اور رغبت کوئی دل میں عاقب
محمد محمد، یہی دھُن بھلی ہے
3.
وہ تو بس عشق ہی سکھلاتا ہے ہمت کرنا
ورنہ آسان کہاں ہے تری مدحت کرنا
قوت و شوکت و انصاف، تدبر، حکمت
تونے دنیا کو سکھایا ہے قیادت کرنا
فاطمہ بنتِ محمد پہ بھی قائم ہیں حدود
گر ہے زیبا تو تجھی کو ہے عدالت کرنا
چور زخموں سے ہوئے جاتے ہیں طائف میں رسول
یہ ہے اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنا
تیری سیرت میں ہے قرآنِ مقدس کا جمال
تجھ کو پڑھنا بھی تو گویا ہے تلاوت کرنا
نعتِ عاقب کو بھی حاصل وہ شرف ہو جیسے
تیرا حسان کی نعتوں کو سماعت کرنا
4.
اک عریضہ مرا جب تیرے کرم تک پہنچا
تیری رحمت کا سمندر مرے غم تک پہنچا
کوئی مانے یا نہ مانے، یہ مقدر اس کا
تیرا پیغام تو ہر دین و دھرم تک پہنچا
حشر میں سر بگریباں تھا میں، نادم نادم
دفعتاً دستِ شفاعت سرِ خم تک پہنچا
کفر نکلا تھا بجھانے کو عزیمت کا چراغ
پائی توفیق تو پھر صحنِ حرم تک پہنچا
امتیں اور بھی تھیں، چاہتا گر ان کو خدا
ہم ہیں قسمت کے دھنی دین جو ہم تک پہنچا
کاش یوں ہو کہ درود آپ پہ بھیجوں اور پھر
آپ خود کہہ دیں کہ تحفہ ترا ہم تک پہنچا


=== نعت کائنات پر مضامین ===
=== نعت کائنات پر مضامین ===


* [[گوئٹے کی نظم ’نغمۂ محمدی‘ کے تین تراجم ۔ خان حسنین عاقب | گوئٹے کی نظم ’نغمۂ محمدی‘ کے تین تراجم ]]
* [[گوئٹے کی نظم ’نغمۂ محمدی‘ کے تین تراجم ۔ خان حسنین عاقب | گوئٹے کی نظم ’نغمۂ محمدی‘ کے تین تراجم ]]
=== دیگر معلومات ===
==== پسندیدہ نعتیں ====
* [[قصیدہ بردہ شریف ]]
* [[حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے ۔ صبیح رحمانی ]]
==== پسندیدہ نعت گو شعراء اور نعت خواں: ====
'''پسندیدہ سینئر نعت گو شعراء:''' [[احمد رضا خان بریلوی ]] | [[ظفر علی خان]] | [[مظفر وارثی]] |  [[بیدم وارثی ]] | [[محسن کاکوروی]] | [[ماہر القادری ]] |[[ امیر مینائی]] | [[عبدالعزیز خالد]] | [[حفیظ تائب]] | [[اقبال خلش آکوٹوی ]] | [[تنویر پھول]]
'''پسندیدہ نوجوان نعت گو شاعر: ''' [[راہی فدائی]] | [[عنبر بہرائچی]] | [[صبیح الدین رحمانی]] | [[شاہد عباس ملک ]]
'''پسندیدہ بزرگ نعت خواں''': [[ام حبیبہ]] | [[ام کلثوم]] | [[منظور الکونین]] [[اعظم چشتی]]
'''پسندیدہ نوجوان نعت خواں:''' [[صبیح رحمانی ]] | [[اویس رضا قادری]] |[[ سرور حسین نقشبندی]] | [[ نجی اللہ بیگ ]]
=== نعت گوئی  و نعت خوانی  بارے ان  کا نظریہ :===
حسنین عاقب فرماتے ہیں
<blockquote>
  نعت گوئی کے بارے میں میرا ایقان یہ ہے.. بقول [[ عرفی | عرفی شیرازی]]
عرفی! مشتاب، ایں رہِ نعت است، نہ صحراست
آہستہ کہ رہ بر دمِ تیغ است قدم را
نعت گو شاعر کے لیے میرا مشورہ یہ ہے کہ نعت کے ہر شعر جو خیال پیش کیا جائے، جس جذبے کا اظہار کیا جائے، وہ سو فیصد سچ ہو. میرا ہی ایک شعر ہے.
نعت میں جھوٹ کا جب بھی ہوگا گزر
جذبہ ء عشق رہ جائے گا بے اثر
بس، یہ خیال رہے کہ ہم اپنے فن اور اظہارِ فن کو لے کر دربارِ نبی میں پیش ہورہے ہیں. یہ وہ دربار ہے جہاں لفاظی، جھوٹ اور شاعرانہ تعلی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی.
</blockquote>
[[نعت خوانی]] کے بارے فرماتے ہیں کہ  قیامت کے دن ہر انسان سے اس کے شوق اور مشغلے سے متعلق بھی پوچھ ہوگی. اس سے بڑھ کر کیا بات ہوگی کہ ہم اپنی مترنم آواز کا استعمال ذکرِ رسول اکرم کے لیے کریں! یہ تو باعثِ ثواب بھی ہے اور عین سعادت بھی.


=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===
براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ نعت کائنات میں آپ کی جانب سے کی جانے والی تمام ترمیموں میں دیگر صارفین بھی حذف و اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی تحریر کے ساتھ اس قسم کے سلوک کے روادار نہیں تو براہ کرم اسے یہاں شائع نہ کریں۔
نیز اس تحریر کو شائع کرتے وقت آپ ہم سے یہ وعدہ بھی کر رہے ہیں کہ اسے آپ نے خود لکھا ہے یا اسے دائرہ عام یا کسی آزاد ماخذ سے یہاں نقل کر رہے ہیں (تفصیلات کے لیے نعت کائنات:حقوق تصانیف ملاحظہ فرمائیں)۔ براہ کرم اجازت کے بغیر کسی کاپی رائٹ شدہ مواد کو یہاں شائع نہ کریں۔
منسوخ معاونت برائے ترمیم (نئی ونڈو میں کھولیں)