آپ «تبادلۂ خیال:ارشد محمود ناشاد» میں ترمیم کر رہے ہیں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

انتباہ: آپ ویکیپیڈیا میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا اگر آپ اس صفحہ میں کوئی ترمیم کرتے ہیں تو آپکا آئی پی ایڈریس (IP) اس صفحہ کے تاریخچہ ترمیم میں محفوظ ہوجائے گا۔ اگر آپ لاگ ان ہوتے ہیں یا کھاتہ نہ ہونے کی صورت میں کھاتہ بنا لیتے ہیں تو تو آپ کی ترامیم آپ کے صارف نام سے محفوظ ہوگی، جنھیں آپ کسی بھی وقت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اس ترمیم کو واپس پھیرا جا سکتا ہے۔ براہ کرم ذیل میں موجود موازنہ ملاحظہ فرمائیں اور یقین کر لیں کہ اس موازنے میں موجود فرق ہی آپ کا مقصود ہے۔ اس کے بعد تبدیلیوں کو شائع کر دیں، ترمیم واپس پھیر دی جائے گی۔

تازہ ترین نسخہ آپ کی تحریر
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}


==== مشہور کلام ====
نعت رسولِ اکرم ﷺ
_____ڈاکٹر ارشد محمود ناشادؔ


[[فاراں کی چوٹیوں پہ جو چمکا عرب کا چاند ۔ ارشد محمود ناشاد | فاراں کی چوٹیوں پہ جو چمکا عرب کا چاند]]
فاراں کی چوٹیوں پہ جو چمکا عرب کا چاند
ہر سمت کر گیا ہے اُجالا عرب کا چاند


[[لطف عمیم ہو گیا ، رحمت عام کے سبب ۔ ارشد محمود ناشاد | لطف عمیم ہو گیا ، رحمت عام کے سبب]]
وہ سرزمین بوسہ گۂ قدسیاں ہوئی
جس سرزمیں کی خاک پہ اُترا عرب کا چاند


[[اے شہ انس وجاں،زینت این وآں ، بزم ہستی کی ہے دل کشی آپ سے ۔ ارشد محمود ناشاد | اے شہ انس وجاں،زینت این وآں ، بزم ہستی کی ہے دل کشی آپ سے]]
اُس پر بصارتوں کا صحیفہ تمام ہے
جس خوش نصیب آنکھ نے دیکھا عرب کا چاند


[[زہے نصیب یہ دولت اگر بہم ہو جائے ۔ ارشد محمود ناشاد | زہے نصیب یہ دولت اگر بہم ہو جائے]]
رخشندگی میں کون عدیم المثال ہے؟
لوحِ تخیلات پہ اُبھرا عرب کا چاند


[[آنکھ میں جب مری وہ گنبد اخضر چمکا ۔ ارشد محمود ناشاد | آنکھ میں جب مری وہ گنبد اخضر چمکا]]
مہر و مہ و نجوم کی دُنیا ہو مضطرب
کر دے جو اِک ذرا سا اشارا عرب کا چاند


سدرہ سے اُس طرف کے مناظر بدل گئے
معراج رات عرش پہ پہنچا عرب کا چاند
خوفِ غروب جس کو نہ رنجِ کُسوف ہے
نقشِ ابد نشاں ہے وہ پُورا عرب کا چاند
ز
نعت رسولِ اکرم ﷺ
_____ڈاکٹر ارشد محمود ناشادؔ
لطفِ عمیم ہو گیا ، رحمتِ عام کے سبب
بزمِ جہاں ہے نور نور ، ماہِ تمام کے سبب
شرک کی سانس اُکھڑ گئی ، کفر کا دم نکل گیا
تیرے پیام کے طفیل ، تیرے نظام کے سبب
تُجھ سے ہوا جو منتسب ، اُس کا نصیب جاگ اُٹھا
خاکِ عرب ہے سر بلند ، تیرے قیام کے سبب
خلق کو راستہ ملا ، تیرے عمل کے حسن سے
رازِ حیات منکشف ، تیرے کلام کے سبب
ہونٹوں پہ دل کشی رہے ، دل کی کلی کھلی رہے
گاہے درود کے سبب ، گاہے سلام کے سبب
بے کس و بے مقام بھی ، اُن کے طفیل باشرف
صنفِ لطیف معتبر ، فخرِ انام کے سبب
کُچھ بھی نہیں ہے زادِ ھشر ، خالی ہے کاسۂ عمل
پھر بھی یقیں نجات کا ، ہاں! ترے نام کے سبب
ز
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
________ڈاکٹر ارشد محمود ناشادؔ
اے شۂ انس وجاں،زینتِ این وآں ، بزمِ ہستی کی ہے دل کشی آپؐ سے
آپ آئے تو دُنیا مہکنے لگی ، گل بہ داماں ہوئی زندگی آپ سے
چار سو راج کرتی تھیں تاریکیاں ، ظلمتیں خیمہ زن تھیں یہاں اور وہاں
آپ کے دم سے جگ مگ ہوا سب جہاں ،  مل گئی خلق کو روشنی آپ سے
آپ کا دستِ شفقت بنا سائباں ، خستہ حالوںکا گھر آپ کا آستاں
زندہ تر آپ سے نقشِ آدم گری ، تازہ تر حسنِ چارہ گری آپ سے
آپ نے خاک کو آسماں کر دیا ، ریگ زاروں کو رشکِ جناں کر دیا
آپ کے لمس سے ہر زمانہ ہَرا ، ہوگئی ہر فضا شبنمی آپ سے
آپ کے دم سے گونجی ہے حق کی اذاں ، آپ نے کی رقم صدق کی داستاں
خاک میں مل گیا بُت گری کا گُماں ، مٹ گئی شوکتِ کافری آپ سے
مجھ کو کیسے پریشاں زمانہ کرے ، غیر کے در پہ کیوں میری گردن جھکے
آپ کے نام سے مجھ کو عزت ملی ، مجھ کو حاصل ہے آسودگی آپ سے
گرچہ شاخِ عمل ہے مری بے نمو ، دل میں لیکن مچلتی ہے یہ آرزو
بات کرتا رہوں ہر گھڑی آپ کی ، بات کرتا رہوں ہر گھڑی آپ سے
ز
نعت
________ڈاکٹر ارشد محمود ناشادؔ
زہے نصیب ! یہ دولت اگر بہم ہو جائے
میں تیرا ذکر کروں اور آنکھ نم ہو جائے
اُسی کے تاج میں سجتا ہے دو جہاں کا شرف
وہ سر جو آپ کی چوکھٹ پہ آ کے خم ہو جائے
حضورؐ! دل میں عجب خواہشوں کا ڈیرا ہے
یہ بُت کدہ ترے الطاف سے حرم ہو جائے
ترے دیار کی گلیوں کا میں طواف کروں
مرا وجود تری خاکِ رہ میں ضم ہو جائے
(ق)
حضورؐ! میرا وطن بے کلی کی زد میں ہے
حضورؐ! آپ جو چاہیں تو یاں کرم ہو جائے
حضورؐ! سیلِ محبت یہاں سے جاری ہو
حضورؐ! بغض و عداوت یہاں سے کم ہو جائے
مرے حروف میں اُترے ترے جمال کا رنگ
مرا ہُنر تری نسبت سے محترم ہو جائے
ز
نعت
________ڈاکٹر ارشد محمود ناشادؔ
آنکھ میں جب مری وہ گنبدِ اخضر چمکا
ایک خورشید مری روح کے اندر چمکا
بزمِ ہستی تھی اندھیروں کے طلسمات میں گم
آپ آئے تو اندھیروں کا مقدر چمکا
شعلہِ عشقِ محمدؐ سے فروزاں ہے بلالؓ
حسنِ نسبت کے شرف سے ہی ابوذرؓ چمکا
مجھ پہ وہ ابرِ گہر بار مسلسل برسا
مجھ پہ وہ مہرِ ضیا پاش برابر چمکا
جس کے ہونٹوں پہ ترے نام کی کلیاں چٹکیں
اُس کی پلکوں پہ تری یاد کا اختر چمکا
دیکھ کر مسجد و محراب و ریاض الجنۃ
چشمِ حیرت میں ترے عہد کا منظر چمکا
ز


[للہ الحمد کہ یہ نعت گنبدِ خضرا کے سائے میں لکھی گئی۔]
[للہ الحمد کہ یہ نعت گنبدِ خضرا کے سائے میں لکھی گئی۔]
براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ نعت کائنات میں آپ کی جانب سے کی جانے والی تمام ترمیموں میں دیگر صارفین بھی حذف و اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی تحریر کے ساتھ اس قسم کے سلوک کے روادار نہیں تو براہ کرم اسے یہاں شائع نہ کریں۔
نیز اس تحریر کو شائع کرتے وقت آپ ہم سے یہ وعدہ بھی کر رہے ہیں کہ اسے آپ نے خود لکھا ہے یا اسے دائرہ عام یا کسی آزاد ماخذ سے یہاں نقل کر رہے ہیں (تفصیلات کے لیے نعت کائنات:حقوق تصانیف ملاحظہ فرمائیں)۔ براہ کرم اجازت کے بغیر کسی کاپی رائٹ شدہ مواد کو یہاں شائع نہ کریں۔
منسوخ معاونت برائے ترمیم (نئی ونڈو میں کھولیں)

اِس صفحہ پر مستعمل سانچہ حسب ذیل ہے: