ہلاکتوں کے گڑھے سے بچا رہے ہیں رسول ۔ منظر عارفی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: منظر عارفی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہلاکتوں کے گڑھے سے بچا رہے ہیں رسولﷺ

خدا کی سمت جہاں کو بلا رہے ہیں رسولﷺ


نگاہ ڈالئے زید و بلال پر بھی کبھی

جو کچھ نہیں ہیں انہیں کیا بنا رہے ہیں رسولﷺ


زمیں سے خلد و جناں کے عظیم محلوں تک

ہر ایک شخص کو رستہ دکھا رہے ہیں رسولﷺ


لو اب تو بن گئی محشر میں بھی ہم ایسوں کی

ہمارا خود سے تعلق بتا رہے ہیں رسولﷺ


کہاں چھپائیں گے منہ کائنات کے اسرار

خدا کے راز سے پردہ اٹھا رہے ہیں رسولﷺ


وہاں وہاں پہ فروزاں ہے مبر عالم تاب

جہاں جہاں یہ دیا سا جلا رہے ہیں رسولﷺ


ہنوز آج بھی سب کچھ ہے ان کے قدموں میں

ہنوز آج بھی چھاتے ہی جا رہے ہیں رسولﷺ


وہ ہم ہیں تم ہو ہماری تمہاری دنیا ہے

جسےنجات کا مژدہ سنا رہے ہیں رسولﷺ


گنے ہی جائیے منظر تمام سانسوں تک

خدا سے بندوں کو جو کچھ دلا رہے ہیں رسولﷺ