سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے ۔ تاجی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page; it is not the most recent. View the most recent revision.
شاعر: ذہین شاہ تاجی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سائے میں تمہارے ہیں قسمت یہ ہماری ہے
قربان دل وجاں ہیں کیا شان تمہاری ہے
کیا پیش کروں تم کو کیا چیز ہماری ہے
یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جاں بھی تمہاری ہے
نقشہ ترا دلکش ہے صورت تری پیاری ہے
جس نے تمہیں دیکھا ہے سوجان سے واری ہے
گو لاکھ برُے ہیں ہم کہلاتے تمہارے ہیں
اکِ نظرِ کرم کرنا یہ عرض ہماری ہے
ہم چھوڑ کر اس در کو جائیں تو کہاں جائیں
اکِ عمر تمہارے ہی ٹکڑوں پہ گزاری ہے
تاجی ترے سجدے سے زاہد کو جلن کیوں ہے
قدرت نے جبیں سائی قسمت میں اتاری ہے