زیر افلاک نطق آقا کا ۔ رشک ترابی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: رشک ترابی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیرِ افلاک نطق آقاﷺ کا

ایک پیغام ہے محبت کا


خطبہ حجِ آخری دے کر

حق ادا کردیا رسالت کا


گردنیں دشمنوں کی جھکتی ہیں

دیکھ کر رنگ مہر والفت کا


کھیتیاں لہلہا اُنھیں ہر سُو

ابر برسا خدا کی رحمت کا


مطمئن ہوں میں اس لیے ہر دم

عِلم ہے ان کو میری حالت کا


کیوں ستائے غموں کی دھوپ مجھے

سر پر سایہ ہے اُن کی رحمت کا


زیرِ افلاک گنبدِ خضرا

ایک چشمہ ہے خیر وبرکت کا