تبادلۂ خیال صارف:پیر عتیق الرحمن

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

تری چشمِ کریمی کا اشارا چاہئے مجھ کو بھنور میں ہوں نکلنے کو سہارا چاہئے مجھکو

تو جتنا دے مجھے آقا، مری ہستی سے بڑھ کر ہے تری رحمت خزانہ ہے یہ سارا چاہئے مجھ کو

مری آنکھوں میں دنیا کا کوئی منظر نہیں بھاتا

فقط اک سبز گنبد کا نظارہ چاہئے مجھ کو

مدینے کی فضاؤں میں یہ دل میں چھوڑ آیا ہوں مدینے کا سفر آقا دوبارہ چاہئے مجھکو

ؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐؐ

مجھے ہر موج دنیا کی ستاتی ہے رلاتی ہے

میں بحر غم میں ہوں آقا، کنارا چاہئے مجھ کو

عتیق بے نوا پر یا نبی نظر کرم کیجیے گناہوں سے ہمیشہ ہی کنارا چاہئے مجھکو