تبادلۂ خیال:ذیشان میمن

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

چار زبانوں میں نعت خوانی کرنے والے پی ٹی وی ایوارڈ ونر ذیشان حیدر میمن بہت خوش نوا ، سریلے اور رسیلے نعت خواں ہیں ۔ ان کی آواز کی مٹھاس سماعتوں میں شیرینی گھولتی ہے اور سُر دل میں بہتے ہوئے رود ِ عشق ِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مدو جزر کی کیفیت پیدا کر دیتے ہیں ۔ نعت خوانی میں لہجے کا اعتدال اور آداب ِ نعت کا اہتمام ان کی نعت خوانی کی آب و تاب کو بڑھا تے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ الیکٹرانک میڈیا میں صرف یو ٹیوب ، پرائیویٹ چینلز اور سی ڈیز تک ہی نہیں بلکہ پاکستان ریڈیو اور پاکستان ٹیلیویژن تک آپ کی نعت خوانی کو معتبر مانا گیا ہے ۔

سفر نعت خوانی[ماخذ میں ترمیم کریں]

سید منظور الکونین نے اعظم چشتی کے بارے فرمایا تھا کہ پوت کے پاوں پالنے ہی میں نظر آجاتے ہیں ۔ چشم ِ زمانہ نے کوئی دوسرا اعظم چشتی تو نہ دیکھا لیکن اعظم چشتی کی آواز نے لوری بن کر بہت سے پالنا نشینوں کو ایسا روحانی فیض عنایت کیا کہ ان معصوم روحوں نے بچپن ہی سے اپنے نطق کو نعت سے سجایا اور جب ان کی آواز استادان نعت خوانی نے سنی تو مقبولیت کی مہر لگا دی ۔ حافظ محمد ذیشان میمن بھی اعظم چشتی کے سحر میں گرفتار ایسی ہی ایک شخصیت ہیں ۔ ذیشان میمن 11 جون 1981 سندھ کے شہر سکھر میں پیدا ہوئے ۔ اور صرف 4 سال کی عمر میں پہلی نعت مبارکہ پڑھی ۔

ابتدائی تربیت گھر میں ہوئی اور پھر سنگھار علی سلیم کی باقاعدہ شاگردی اختیارسے حاصل کی جو کہ جو اپنے زمانے کے بہت معروف نعت خواں بھی تھے۔ ریاضت میں پختگی آئی تو ذیشان حیدر کو گاہے بگاہے پاکستان کے ے سینئر ترین نعت خوانوں اعظم چشتی ،محمد علی ظہوری، سید منظور الکونین ،ریاض الدین سہروردی، عبدالستار نیازی ،خورشید احمد اور قاری وحید ظفر قاسمی جیسے معروف نعت خوانان کے روبرو نعت خوانی کی سعادت حاصل ہوتی رہی ۔

"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی