مشرف حسین انجم

نعت کائنات سے
(ڈاکٹر مشرف حسین انجم سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


تعارف" محمد طلحہ حسین

ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم ، جو اپنے حلقے میں استاذ الشعراء مانے جاتے ہیں ، حمد ونعت ومنقبت کے قادرالکلام شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد نثر نگار بھی ہیں ۔۔سیرت نگاری اور سفرنگاری کے میدان میں بھی وہ اپنے فکر وفن کے سہانے رنگ بکھرا چکے ہیں ۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہترین نقّاد، ایک خوش اسلوب تبصرہ نگار اور عالمی شہرت یافتہ شاعر وادیب ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں

سرگودھا کی ادبی تاریخ میں سب سے زیادہ حمدیہ ونعتیہ مجموعے تخلیق کرنے کا سہرا ڈاکٹر مشرف انجم کے سر ہے

سرگودھا کی ادبی تاریخ کے اولین اردو وپنجابی نعتیہ دواوین "خوشبوۓ نعت اور "خوشبواں دی بارش" انہی کےچھپ کر منظر عام پر آۓ ۔سرگودھا کی ادبی تاریخ کا پہلا حمدیہ دیوان" خوشبوۓ گلہاۓ ثنا" بھی ڈاکٹر مشرف حسین انجم کا شاٸع ہوا۔انہوں نےاکثر مجموعوں کے عنوان میں لفظ" خوشبو" کا استعال کیا ہے ان کے طویل نعتیہ نظموں پرمشتمل کئی مجموعے منظرعام پر آۓ جن میں پانچ سو سے لیکر ایک ہزار اشعار اپنی مہک بکھرانے میں منہمک ہیں ۔ان کے فکرو فن کے حوالے سے معروف اہل ِ قلم کی طرف سے 10 منثور ومنظوم کتابیں بھی زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کرمنظر عام پر آ چکی ہیں ۔ وہ خوشبوۓ نعت لائبریری کے ڈائریکٹر ہیں ۔ان کی لائبریری میں موجود ہزاروں کی تعداد میں مختلف موضوعات پر کتب اپنی مہک بکھرانے میں منہمک ہیں ۔۔ وہ عبدالحق نعت فاونڈیشن، پاکستان اور فروغِ حمد ونعت کونسل ،پاکستان کے چئیرمین بھی ہیں۔ ان کی تنظیم کی طرف سے شعرا وادبا کو "خوشبوۓ نعت ایوارڈز "بھی دیے جاتے ہیں

مجلہ خوشبوۓ نعت، سرگودھا کے مدیرِ اعلیٰ اور مجلہ قلم وقرطاس ننکانہ کے مدیر بھی ہیں ۔دبستانِ سرگودھا میں وہ حمد ونعت کے سینئیر شاعر وادیب اور کثیرالتعداد کتب کے خالق کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ان کے شاگردوں کی تعداد بے شمار ہے ۔ ان کے کئی شاگردوں کی بھی کتب شاٸع ہو چکی ہیں۔۔ ان کے فن وشخصیت پر منہاج یونیورسٹی لاہور ,غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اورسرگودھا یونیورسٹی سرگودھا سے ایم فل وایم اے کے تھیسس لکھے جاچکے ہیں اورجی سی یونیورسٹی لاہور سے ان کی پنجابی نعتیہ شاعری پر ایم فل کا تھیسس لکھا جارہا ہے ۔اسی طرح منہاج یونیورسٹی لاہور سے ان کی بچوں کی شاعری پر مشتمل کتب پر ایم فل کا تھیسس بھی تحریر کیا جارہا ہے

ایک یونیورسٹی سےان کے فکر وفن پر” پی ایچ ڈی "کا تھیسس لکھنے کی منظوری ہو چکی ہے...ان کے چھیالیس مجموعے جو شائع ہو چکے ہیں ان میں 34 مجموعے نعتیہ، 4 مجموعےحمدیہ ،4 مجموعے بچوں کے لیے نظمیں، 3 مجموعے مناقب اور ایک مجموعہ غزل پر مشتمل ہےاور حمد ونعت وغزل, نظم ونثر پر مشتمل ان کے 70 سے زاٸد مسودے اشاعت کے منتظر ہیں۔۔ وہ" منظوم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" بھی تخلیق کر چکے ہیں وہ پندرہ سال کی عمر میں شعر وادب کی طرف راغب ہوۓ۔ان کی شعرو ادب کے حوالے سے خدمات چالیس سال کو محیط ہیں ۔۔۔ انہیں سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری و نجی ادبی تنظیموں کی طرف سے "کمالِ فن و لائف ٹائم اچیومنٹ" ایوارڈز واسناد اور کافی تعداد میں " گولڈ میڈلز" سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔ کئی عالمی سطح کے بڑے ادبی ایوارڈ بھی ان کے حصے میں آچکے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وہ دو بار" آرمی چیف ایوارڈ " اور دو بار سپیشل گفٹ وصول کر چکے ہیں۔۔انہیں گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے دو بار 2023 اور 2024 میں"صوبائی سیرت ایوارڈ" سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں"نیشنل بک فاونڈیشن" سے بھی وہ تین بار خصوصی بیسٹ بک ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا شعری وادبی سفر جس خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے اسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان پر اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خاص کرم ہے


شعری مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

(1)۔سبز گنبد کے خیالوں میں،۔۔(مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت1998

(2)تیری شان جلّ جلالہ،۔۔۔۔۔(مجموعہ ٕحمد اردو )سالِ ا شاعت1999

(3)۔سوہنے دیاں یاداں،(مجموعہ ٕنعت پنجابی)سالِ اشاعت0200

(4)۔صدقہ ہے مدینے والےکا، (مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت 2001

(5)۔گلشن میں بہار آئی ، ( ایک بحر میں 500 اشعارِ سلام مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2003

(6)۔خوشبو حسین کی، (مجموعہ ٕمنقبت اردو) سالِ اشاعت2004

(7)۔خوشبو درود کی،(ایک بحر میں 500 اشعارِ درود مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت2005

(8)۔شہرِ وفا کی خوشبو،(ایک بحر میں 500 اشعار لفظ نعت کی تشریح وتوضیح میں مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2006

(9)۔اغثنی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، (یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ردیف پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت2007

(10)۔پھولوں کی خوشبو،( پھول وخوشبو کی ردیفوں پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت2007

(11)۔نعتیہ تروینیاں،( عالمی سطح پر تروینی کااوّلین مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2010

(12)۔روشن روشن نعت کی خوشبو،(نور اور روشنی کی ردیفوں پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت2011

(13)۔دل دا چین مدینہ،( نعتیہ تروینیاں پنجابی) سالِ اشاعت 2012

(14)۔سنہری جالیاں،( نعتیہ کوثریہ پنجابی)سالِ اشاعت2012

(15)۔نگاہِ کرم یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم، ( یامحمد کی ردیف پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت2013

(16)۔ گنبدِ خضرا کے ساۓ میں ،(گنبدِ خضرا کی ردیف پر مشتمل مجموعہٕ نعت اردو) سالِ اشاعت.2013

(17)۔سیرتِ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو،( ایک بحر میں 500 اشعارِ سیرت مجموعہٕ نعت اردو) سالِ اشاعت 2014

(18)۔السلام اے محورِ اقلیم ِ جاں، (ایک بحر میں 500 اشعارِ سلام مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت 2014

(19)۔نقشِ نعلینِ حضور صلی اللہ علیہ وسلم، ( ایک بحر میں 510 اشعار مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت2015

(20)۔پھولوں کی مہکار ،(ہاٸیکو مجموعہ ٕنعت اردو) سال اشاعت 2015

(21)۔خوشبوۓ محبت ،(ایک بحر میں 500 اشعار مجموعہٕ نعت اردو) سالِ اشاعت2016

(22)۔خوشبوۓ مناقب، (اہلبیت ,صحابہ کرام واولیاۓ کرام کے بارے میں مجموعہ ٕمناقب اردو )سالِ اشاعت2016

(23)۔خوشبوۓ مدینہ،( مدینہ اور دربار کی ردیفوں پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو) سالِ اشاعت2017

(24)۔حمدیہ تروینیاں، (عالمی سطح پر حمدیہ تروینی کا اولین مجموعہ)سالِ اشاعت 2018

25۔جمالِ گنبدِ خضرا،(جمال گنبدِ خضرا کی ردیف پر مشتمل مجموعہ ٕنعت اردو)سالِ اشاعت2019

(26)۔خوشبوۓ نعت،( سرگودھا کی ادبی تاریخ کا پہلا اردو نعتیہ دیوان ) سالِ اشاعت 2020

(27)۔سلاماں دی خوشبو،(ایک بحر میں ایک ہزار سے زاٸد اشعار پر مشتمل سلام مجموعہٕ نعت پنجابی) سالِ اشاعت2021

(28)۔خوشبو کا احساس،( بچوں کےلٸے نعتیہ مجموعہ اردو) سالِ اشاعت 2021

(29)۔اکھراں وچ خشبوواں ،( صوباٸی سیرت ایوارڈ یافتہ نعتیہ مجموعہ پنجابی) سالِ اشاعت2022

(30)۔خوشبوۓ گلہاۓ ثنا، (سرگودھا کی ادبی تاریخ کا پہلا حمدیہ دیوان اردو)۔سالِ اشاعت2023

(31)۔خشبواں دی بارش، (سرگودھا کی ادبی تاریخ کا پہلا پنجابی نعتیہ دیوان) سالِ اشاعت2023

(32)۔چاروں پھول ہیں خوشبو والے، (مناقب ِخلفاۓ راشدین اردو)سالِ اشاعت2023

(33)۔خوشبو نے مہکاٸی سوچ، (نعتیہ تروینیاں مجموعہ ٕنعت) سال اشاعت2023

(34)- خوشبو کی بہاروں میں، (نعتیہ ماہیےاردو)سال ِاشاعت 2024

(35)-خوشبو کا سمندر ہے،(نعتیہ ماہیےاردو) سالُ اشاعت2024

(36)-حمد کی بھینی بھینی خوشبو،(حمدیہ مجموعہ اردو)سالِ اشاعت 2024

(37)-خوشبوۓ جشنِ،میلاد النّبی ﷺ ،(نعتیہ مجموعہ اردو)سالِ اشاعت2024

(38)-خوشبوۓ ختم المرسلینﷺ ،(نعتیہ مجموعہ اردو)،سالِ اشاعت2024

(39)-درودخوشبو سلام خوشبو،(نعتیہ مجموعہ اردو)سالِ اشاعت2025

(40)-تروینی میں بکھری خوشبو ،(نعتیہ مجموعہ اردو)،سالِ اشاعت2025

(41)-خوشبو ہے گلابوں میں ، نعتیہ مجموعہ اردو،سالِ اشاعت 2025