میں دیوانہ ہوں اس روئے مبیں کا ۔ درد اسعدی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: درد اسعدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میں دیوانہ ہوں اس روئے مبیں کا

جو ہے محبوب ربُّ العالمیں کا


محمد یا محمد یا محمد

وظیفہ ہے دل اندوہ گیں کا


پشیماں جب ہوا تر دامنی پر

سہارا لے لیا ہے آستیں کا


نظر رہتی ہے میری سوُئے بطحا

سفر در پیش ہو چاہے کہیں کا


نہ پوچھو مجھ سے کیفِ زندگانی

کرم ہے رحمت العالمیں کا


مری ہر نعت کو لکھنا، عبادت

فریضہ ہے کراماً کاتبیں کا


کہیں گے اہلِ بطحا درد اک دن

یہ دیوانہ ہے دیوانہ یہیں کا