صارف:ڈاکٹر محمد تبسم پرویز
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
ڈاکٹر محمد تبسم پرویز
07/07/ 1975 میں ضلع مرادآباد میں پیدا ہوئے اور پھر اپنے آبائی وطن ضلع سنبھل میں 5 سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ آکر مقیم ہو گیے۔ ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کی۔ 2001 میں مظفر پور یونیورسٹی ، بہار سے بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کی پھر 2001 سے اب تک اپنے شہر سنبھل میں اپنے دادا کے نام پر عمر کلینک میں اپنا مطب کر رہے ہیں۔
شاعری کا ورثہ اپنے دادا جان مرحوم حافظ محمد عمر صاحب سے ملا جو اپنے وقت کے مشہور نعتیہ شاعر تھے۔ ان کے دادا جان کا نعتوں کا مجموعہ ان کی زندگی میں شائع نہ ہوسکا اس لئے اب ڈاکٹر صاحب اپنے دادا جان کی محبت میں ان کا کلام چھپوانے کی مکمل تیاریاں کر چکے ہین جوکلام عمر کےعنوان سے بہت جلد منظر عام پہ آنے والا ہے۔