مندرجات کا رخ کریں

کلیاتِ نعت

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
کلیاتِ نعت
کلیاتِ نعت
معلوماتِ کتاب
شاعر/مصنف/مرتب پروفیسر محمد طاہر صدیقی
زبان اردو
صفحات 488
پی ڈی ایف یہاں پڑھیں
فلیپ، دیباچہ اور مضامین طاہر صدیقی، ریاض مجید، ریاض قادری
کلاموں کی تعداد 619
اشاعتی معلومات
سن اشاعت اکتوبر 2022
ناشر نعت اکادمی
شہر یصل آباد
قیمت 3000
دستیابی نعت اکادمی، پوسٹ بکس 25، فیصل آباد

"کلیاتِ نعت" نامور شاعر پروفیسر محمد طاہر صدیقی کی گیارہ اردو نعتیہ کتب کا ایک جامع مجموعہ ہے، جسے نعت اکیڈمی فیصل آباد نے اکتوبر 2022ء میں شائع کیا۔ پروفیسر محمد طاہر صدیقی کا شمار اردو کے پرگو اور معروف نعت گو شعراء میں ہوتا ہے، جو سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایس ای) فیصل آباد کے منصب پر فائز رہے ہیں اور نعت گوئی میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کلیات میں طرحِ نعت، تسبیحِ نعت، لوازماتِ نعت، عطیۂ نعت، نعتِ سعید، عودِ نعت، بیاضِ نعت، رباعیاتِ نعت، ریاضِ نعت، نعتِ اطفال اور الواحِ نعت جیسی منفرد کتب شامل ہیں۔ شاعر کے مطابق، قاری کے لیے تمام کتب کا الگ الگ حصول ایک مشکل امر تھا، اس لیے ان تمام اردو نعتیہ مجموعوں کو یکجا کر کے اس کلیات کی شکل میں شائع کیا گیا تاکہ شائقینِ نعت کو مطالعے کی بہترین سہولت میسر آ سکے۔

تعارف کنندہ: محمد عزیر

نمونہِ کلام

طیبہ کی فضائیں زرِ خالص ہیں بناتیں

مٹی ہوں مگر لعل و گہر ہونے چلا ہوں

بخشش کا سمندر ہیں ، شفاعت کے امیں وہ

سرکارِ دو عالم سے جزا پانے چلا ہوں


طَلَعَ البَدْرُ عَلَیْنَا کی صدا آنے لگی

دل کی دنیا میں بہار آئی ترے آنے سے

شاعری طاہرؔ بے فن کے بھی فن پاروں میں

لے کے ہے نقش و نگار آئی ترے آنے سے

مزید دیکھیے

نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات