مندرجات کا رخ کریں

یسد

نعت کائنات سے
(یس دال سے رجوع مکرر)
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
یس دال
یس دال
معلوماتِ کتاب
شاعر/مصنف/مرتب پروین سجل
نوعیت حمدیہ مجموعہ
زبان اردو
فلیپ، دیباچہ اور مضامین ریاض مجید
اشاعتی معلومات
سن اشاعت 2026
ناشر ورلڈ ویو پبلشرز
ناشر کا پتا دکان نمبر 11 ' الحمد مارکیٹ فرسٹ فلور ' غزنی سٹریٹ اردو بازار
شہر لاہور
دستیابی ورلڈ ویو پبلشرز، نعت ورثہ

تعارف: شیبر احمد قادری

یسد ' کے دیباچے پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید ، ناصر بختیار خان ' ڈاکٹر شبیر احمد قادری ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسین زاہد اور پروفیسر ریاض احمد قادری نے لکھے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید کے مطابق : ' ی س د ' ۔۔۔ یاسین دال ( @Ya- seen Dal ) خود وضع کردہ حروف مقطعات ہیں جنہیں اپنی تازہ حمدیہ کے کتاب کے نام پر -- عنوان کے طور پر --- پروین سجل نے استعمال کیا ہے ۔۔۔ ایک وضاحت پر انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے روحانی مکاشفات کا ثمرہ ہے جو ایک خواب کی صورت میں ان پر ظاہر کیا گیا ایک نام ؟ ایک سہ لفظی اصطلاح۔۔۔ محض تین حروف' جن کا کوئی سیاق و سباق نہیں ۔ انہوں نے ایک سرشاری کی کیفیت میں ان تینوں حرفوں کا اپنے ارد گرد تحریری شکل میں دیکھا ایک رازیابانہ اطمینان کی کیفیت میں ان حروف کی سرشاری اور ان سے وابستہ خیر سگالی کے تاثرات میں یا طویل حمد پارہ یعنی حمدیہ نظم لکھی جو مختلف بندوں کی صورت میں ہے کسی ( Mazaic ) سٹائل کے فن پارے کی طرح جو مل کر ایک مکمل نظم کی شکل میں ترتیب یاب ہوتجربات ( جو کسی نفسیاتی پس منظر سے بھی منسلک ہو سکتے ہیں ۔۔کی تفہیم بڑی مشکل ہوتی ہے دوسرا ان کے آگے کسی دوسرے فرد تک ترسیل اور بھی مشکل کام ہے ۔ روحانی تو بڑی دور کی بات ہے اکثر ہمارے عقلی اور حسی تجربات بھی اپنی پوری جزئیات کے ساتھ دوسرے دوسرے تک منتقل نہیں ہو پاتے ۔ یہ بھگت کبیر کے ایک اظہائیے کے مطابق گونگے کے گڑ کھانے والی بات ہے

گونگے نے گڑ کھا لیا کیسے کہے کہ کیا

یعنی گونگا اپنا خواب بتانے سے عاجز ہے ۔ ایسے تجربے ناقابل یقین ہی نہیں ناقابل بیان بھی ہوتے ہیں ۔۔۔ پروین سجل نے جرآت کی اور اپنے ان تجربات کو قلم بند کرنے کی کوشش کی تو۔ اس کا نتیجہ ظاہر ہوا کہ ان کے کلام میں کہیں کہیں بیان ادا اور مشکل ہوا' الفاظ کی دروبست ہمارے شعر کے بیانیہ سے ہٹ گئی ' لیکن پروین سجل نے ان تمام ممکنہ مشکلات کے باوجود اپنے اس تجربے کو ایک ( بند وار)حمدیہ نظم کی صورت میں پیش کرنے کے ارادے کو عملی شکل دے دی ۔۔۔' ( دیباچہ ' یسد ۔۔۔پروین سجل کی خوابنائے حیرت ' ص 15-16-17) ،


ناصر بختیار خان کی رائے میں : ' ۔۔۔ میں پروین سجل صاحبہ کو اس وقت سے پڑھ رہا ہوں جب انہوں نے مجھے اپنی رباعیات کا مسبضہ دیا ان کا سلوبہ انداز بیان بہت اچھا ہے وہ مجازی اور عشق حقیقی کے مضامین کو بہت اچھے انداز سے نہایت چارٹ پٹ پھٹک کے بعض نکالتی ہیں خاص طور پر حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ صحابہ وسلم کے نعتیہ اشعار پر خصوصی توجہ دیتی ہیں اس دفعہ انہوں نے ایک نئی کتاب حمدیہ یاسین دال کا مدون مسف در سال کیا جو انگار بناوٹ کے لحاظ سے ترجیح بند اور ترکیبند سے مختلف ہے اس میں اشعار اور نظموں کی تعداد بھی مرکوز دونوں نظموں سے مختلف ہیں اس لیے انہوں نے اس نئے تجربے کو مرتب ترویج بند کا نام دیا ہے میری ناقص رائے کے مطابق بطور اہنگ ناظم کا یہ نام درست ہے انہوں نے اس کتاب میں علم بیان علم بدی علم کافیہ علم ردیف اور دیگر شعری تراکیب کو خوب نبھایا ہے۔۔۔ ' ( دیباچہ ' اختراعات کی شاعری ۔۔۔ پروین سجل ' ص 20) ،


ڈاکٹر شبیر احمد قادری کے دیباچے سے اقتباس: ' ۔۔۔ محترمہ پروین سجل کی حمدیہ شاعری کا حرف حرف عقیدت و مودت الٰہی کے عنبر سے معنبر ہے ۔ ' یسد 'ایک ہی بحر میں کہی گئی حمدوں کا مرقع ہے ۔ان کا رس کتاب مبین کی آیات کریمہ سے کشید کیا گیا ہے ۔ اور اس مجموعے کا سب سے نمایاں وصف اللہ پاک کی تحمید و تمجید کا سب سے اہم اور اساسی ماخذ قرآن مجید ہے ' یہی وہ کلید اول ہے جس سے تفکر و تدبر اور ایمان کے ابجدی قفل کھلتے اور بند ہوتے ہیں ۔ بند اس لیے کہ اللہ پر ایمان و ایقان کی تکمیل کلام اللہ کی حقانیت کو بہ دل و جاں تسلیم کیے بغیر ناممکن ہے۔


محترمہ پروین سجل بصیرت کی آنکھ سے خدا کو جاننے اور پانے کی راہ کی مسافر ہیں ۔ حمد باری تعالیٰ اسی خیر طلبی کا وسیلہ ہے ۔ ان کے کلام میں ذات باری تعالیٰ سے بے گناہ محبت اور عقیدت کا شعری اظہار ہے ۔ یہ راہ سخن انہوں نے اپنے انہی صادق جذبوں کے اظہار سے نکالی ہے ۔ لب و لہجے کی پاکیزگی اور تطہیر قلب کے ساتھ ۔ انہوں نے اپنے حمدیہ مصرعوں کو کہیں اسمائے الٰہی سے آراستہ کیا ہے اور کہیں قرآنی آیات سے سجایا ہے ۔ ہوں یہ حمدیہ کلام ایسے ترفع سے ہم کنار ہو گیا ہے جسے حیطہ تحریر میں لانا مشکل ہے ۔۔۔ پروین سجل کی حمد میں مناجاتیں آہنگ اور پیرائے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ سخن کی یہ جہت بھی اس روحانی بالیدگی کا اثر معلوم ہوتا ہے جو انھیں ہمہ دم اپنے ہالے میں لیے رکھتی ہے ۔ بصارت بصیرت میں ڈھل چکی ہےاور آنکھ کے مشاہدات و مطالعات برنگ دگر دل میں سما چکے ہیں ۔ یہ پہلو انشراح صدر اور بینات فراواں سے ہم کنار کرتا ہے ۔ جب دولت فراہم ہو جائے تو عقیدت ' وارفتگی اور شیفتگی بڑھ جاتی ہے ۔ اور سخن وری کی لطافتیں دوست بن جاتی ہیں ۔ سلاست ' روانی اور برجستگی سے سخن آراستہ ہونے لگتا ہے اور شاعر بے نام کیف کے زینے طے طے کرنے کرنے لگتا ہے ۔۔۔' ( دیباچہ ' شکر کی شعاعوں سے منور حمدیہ مجموعہ ' یسد ' ص 25-26- 27) ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسین زاہد کی رائے میں : ' ۔۔۔ 61 حمدیہ تخلیقات پر مشتمل اس مجموعہ میں شاعرہ نے ناصرف اپنے طریق ( تصوفانہ لب و لہجہ ) کو جاری رکھا ہے بلکہ اپنے لہجہ کو مزید حلاوتیں عطا کرتے ہوئے حمد رب کریم کو نئی جہتوں سے روشناس کروا کر حمد گو شاعرات میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے ( محترمہ پروین سجل) نے حمد گوئی کے تمام طبقات کا ذکر چھیڑ کر اس کیف کو قرطاس پر منتقل کیا ہے جو فی الوقت انہیں حاصل ہے ۔ اس کیف کا مکمل ادراک اس ( مجموعہ حمد ' یسد' ) کے مطالعہ اور بار بار مطالعہ ہی سے ہو سکتا ہے ۔۔۔' ( دیباچہ' " یسد" پر ایک نظر ' ص 32) ،


شاہد صاحب نے اس مجموعے کے موضوعات ' اسماء الحسنٰی کا ادراک ' ، آیات مبارکہ کا بطور تلمیح استعمال ' اسمائے انبیاء کا بطورِ تلمیح استعمال ' ، ' کتب سماویہ ' ، ' طرفین ' ، ' نفوس مظاہرہ ' ، ' امہات المؤمنین ' ، ' اسمائے نسبتی کے لیے ' ، ' مقامات و اشیائے فکری و ارضی کے لیے ' ، ' افعال پاکیزہ کے لیے' ، ' مقامات فلکی ' ،پوشیدہ حقائق کیے لیے ' ،اسما و معجزات رسالت ' ، تلمیحات عام کے لیے ' ، لفاظی ' تراکیب ' ،سلسلہ اولیا کے کے لیے ، اصطلاحات تصوف کے لیے ' ، ' شعراء ماضی و ماضی کے لیے ' ، فیض مرشد کے اظہار کے لیے ' باہو ' ، ' ردیف قافیہ بحروں کے ناموں کی بھی نشاندہی کی ہے ۔


پروفیسر ریاض احمد قادری کے مطابق :

' ۔۔۔ انہوں نے حمد باری تعالیٰ کا جو پیرایہ اظہار اپنایا ہے وہ یقیناً ان سے پہلے کسی نے نہیں اپنایا ۔ ان کو اسلوب ' انداز بیاں ' ڈکشن سب کچھ الگ اور منفرد ہے ۔ الفاظ و تراکیب میں وہ ترفع اور شکوہ ہے کہ پڑھتے جائیے اور انگلی دانتوں میں دباتے جائیے ۔ہر پر مصرع کوثر و تسنیم میں دھلا ہوا ۔ تطہیر فکر کا اعلیٰ اور شاندار نمونہ ہے ۔ انہوں نے ذات باری کے لیے جو القاب و آداب اور ذاتی و صفاتی نام استعمال کیے ہیں وہ بھی جدید ' ممتاز و منفرد اور نہایت چنے ہوئے ہیں یوں لگتا ہے اس کتاب کا ان پر الہام ہوا ہے ۔۔۔۔' ( دیباچہ، پروین سجل کا جدید مجموعہ حمد " یسد" ( ی این دال) ' ص 47)


' یسد ' بلاشبہ جُداگانہ نوعیت کی حمدیہ نظم ہے ۔ یہ روحانی تجربے کی عطا ہے اور اس مودت کا اظہار بھی جو شاعرہ کو خالق انس و جاں سے ہے ۔ تصوف اور روحی امور و معاملات نے شاعرہ کو وہ مقام عطا کر دیا ہے جس کی تمنا ہر شاعر و نثر نوی کرتا ہے ۔

224 صفحات کو محیط اس حمدیہ کا ہدیہ 1500 روپے ہے سجل پبلیکشنز ، مکان نمبر 2-30 ،گلی نمبر 15 ، سالک آباد القیام نزد نعتیہ مسجد ' بند روڈ ' لاہور٫ اسٹاکسٹ : ورلڈ ویو پبلشرز دکان نمبر 11 ' الحمد مارکیٹ فرسٹ فلور ' غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور


کتاب ہذا پر مضامین

بیرونی روابط

مزید دیکھیے

نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات