مندرجات کا رخ کریں

شاخ ِ درود

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاخ ِ درود
شاخ ِ درود
معلوماتِ کتاب
شاعر/مصنف/مرتب ارشد محمود ناشاد
زبان اردو
صفحات 128
فلیپ، دیباچہ اور مضامین سید شاکر القادری، ڈاکٹر ریاض مجید
اشاعتی معلومات
سن اشاعت 2026
ناشر اکادمی فروغ نعت، اٹک
شہر اٹک
قیمت 1000
دستیابی اکادمی فروغ نعت، اٹک

سید شاکر القادری اس مجموعہ کے بارے فرماتے ہیں

میرے لیے یہ انتہائی افتخار کی بات ہے کہ ڈاکٹر صاحب کا نعتیہ مجموعہ”شاخِ درود“اکادمی فروغ نعت کے زیر اہتمام شائع ہو چکا ہے۔ یہ مجموعہ ڈاکٹر ناشاد کی چالیس سالہ محبت، عقیدت، جستجواور ریاضت کاثمر ہے۔یہ مجموعہ ان تمام بنیادی لوازمات کا مرقع ہے جو نعت گوئی کے لیے ضروری قرار پاتے ہیں۔”شاخِ درود“ کی شاعری ہماری نعتیہ شاعری کے بیانیے میں ایک خوب صورت اضافہ ہے۔ ڈاکٹر ناشاد نے نعت کو محض اظہارِ عقیدت کا وسیلہ نہیں بنایا بلکہ اسے فکری بالیدگی، فنی ریاضت اور جمالیاتی شعور کے باہمی امتزاج سے ایک باوقار ادبی تجربے میں ڈھال دیا ہے۔ یہ مجموعہ اس بات کا بھی شاہد ہے کہ جب عشقِ رسول ﷺ، فکری پختگی، فنی ریاضت اور جمالیاتی شعور ایک مرکز پر جمع ہو جائیں تو نعت محض جذبے کا اظہار نہیں رہتی بلکہ ایک ایسا ادبی متن بن جاتی ہے ، جس میں فن اور عقیدت ایک دوسرے کی تکمیل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ”شاخِ دُرود“ کا مطالعہ محض ایک نعتیہ مجموعے کا مطالعہ نہیں بلکہ ڈاکٹر ناشاد کے فکری اور فنی سفر کی جہات کو دریافت کرنے کا وسیلہ بھی ہے

نمونہِ کلام

سب فضائل تری دستار میں آ جاتے ہیں

سب خصائل ترے کردار میں آ جاتے ہیں


رشک کرتے ہیں بہت اُن پہ فصیحانِ عرب

لفظ جتنے تری گُفتار میں آ جاتے ہیں


از ازل تا بہ ابد تیری جہاں گیری ہے

سب زمانے ترے دربار میں آ جاتے ہیں


جسم اور روح کے آزار سے آزاد ہوئے

جو ترے شہرِ خوش آثار میں آ جاتے ہیں


ناز کرتا ہے مقدر پہ زمانہ اُن کے

جو تری صحبتِ سرشار میں آ جاتے ہیں


تیری نعلین سے جو ذرّے لِپٹتے ہیں حضورؐ!

حلقۂ ثابت و سیّار میں آ جاتے ہیں


حق سے ملتی ہے جنھیں ذوقِ ثنا کی توفیق

’’قریۂ مدحتِ سرکار میں آ جاتے ہیں‘‘


اُن کو رہتا ہے کہاں باکِ خزاں، خوفِ سموم

پھول جو تیرے چمن زار میں آ جاتے ہیں


نعت عنوانِ مودّت ہے گہے نامۂ شوق

میرے احوال بھی اشعار میں آ جاتے ہیں


بیرونی روابط

مزید دیکھیے

نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات