حرف حرف نعت
| حرف حرف نعت | |
|---|---|
| معلوماتِ کتاب | |
| شاعر/مصنف/مرتب | پروفیسر محمد طاہر صدیقی |
| زبان | اردو |
| صفحات | 312 |
| پی ڈی ایف | یہاں پڑھیں |
| فلیپ، دیباچہ اور مضامین | طاہر صدیقی، ریاض مجید ، کوثر علی، منظر پھلوری، ارشد محمود ارشد |
| کلاموں کی تعداد | 130 |
| اشاعتی معلومات | |
| سن اشاعت | یکم دسمبر 2021ء |
| ناشر | ماہوزا |
| شہر | فیصل آباد |
| قیمت | 800 |
“حرف حرف نعت” ایک اردو نعتیہ دیوان ہے۔ دیوان کی روایت غزل کے حوالے سے بہت پرانی ہے، لیکن بیسویں صدی میں شعرا کی توجہ دیوان نگاری کی طرف بہت کم ہو گئی۔ اس صدی کے آغاز میں مولانا حسن رضا بریلوی کے “ذوقِ نعت” اور مولانا احمد رضا خان بریلوی کے “حدائقِ بخشش” کے علاوہ کوئی بڑا نام نظر نہیں آتا۔ صدی کے آخر میں ریاض مجید کا پنجابی نعتیہ دیوان “سیدنا احمد” سامنے آیا، اور اکیسویں صدی کے آغاز میں پہلا اردو نعتیہ دیوان “سیدنا محمد” بھی انھی نے تخلیق کیا۔ اس کے بعد فیضی صاحب کا “ثنا کے پھول” اور مقصود علی شاہ کا “احرامِ ثنا” شائع ہوئے، اور پھر پروفیسر محمد طاہر صدیقی نے “حرف حرف نعت” تخلیق کیا۔ اس دیوان میں دو تین ہائے مخلوط والے حروف کے سوا باقی تمام حروفِ تہجی کو ردیفی حرف بنایا گیا ہے، کیونکہ ان دو تین حروف پر ختم ہونے والے الفاظ دستیاب نہیں تھے۔ اس کے بعد بھی کئی اردو نعتیہ دیوان منظرِ عام پر آئے۔
تعارف کنندہ: محمد عزیر
نمونہِ کلام
عرش علا پہ آمدِ خیرالبشر ہے آج مہمانیٔ حضور کا عالم دگر ہے آج
دل کی اُڑان جانبِ طیبہ نگر ہے آج پرواز پر یہ طائرِ بے بال و پر ہے آج
موجود خلد میں بھی نہیں ان کے در کی خاک طاہر ہے اور طرز کی طیبہ نگر کی خاک
ان کے غلام دونوں جہاں میں ہیں کامراں مبروک ہے فدائیِ خیرالبشر کی خاک
مزید دیکھیے
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
