تبادلۂ خیال:صفحۂ اول

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعت کائنات کا مقصد حمد و نعت کے متعلقہ ہر مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ نعت کائنات صرف نعت کا انسائکلو پیڈیا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ جو معلومات درکار ہیں ان سے متعلقہ الفاظ تلاش کریں ۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے حمد و نعت کے کسی بھی شعبے مثلا ، نعت خوانی، نقابت، محافل،شاعری، تنقید، تحقیق، پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اور اپنے ادارے کا تعارف ضرور پیش کریں ۔ مزید دیکھیے

اس ماہ کی شخصیات

linki=عاصی کرنالی

زیادہ پڑھے جانے والے کلام
نعت کائنات پر نئی شخصیات
اس ماہ کا اہم نعت خواں

قاری زبید رسول الحاج محمد علی ظہوری کے شاگرد تھے اور نعت خوانی میں اپنی مثال آپ تھے ۔ آپ کے بارے فرمایا جاتا ہے کہ آپ اس عشق و عقیدت سے پڑھتے تھے کہ ایک بار نعت کے لئے کھڑے ہوتے تو آنکھیں بند کر کے حضوری کی کیفیت میں چلے جاتے ۔ اور دوبارہ آنکھیں اسی وقت کھولتے جب حاضری مکمل ہو جاتی ۔ مزید دیکھیے

اس ماہ کے اہم غیر مسلم شاعر: رانا بھگوان داس

رانا بھگوان داس 20 دسمبر 1942ء کو نصیر آباد، ضلع قمبر شہداد کوٹ، سندھ میں ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ عدالت عظمی پاکستان کے نگران منصف اعلی رہ چکے ہیں۔انہوں نے نے قانون کے ساتھ اسلامیات میں ماسٹرز کیا۔جسٹس رانا بھگوان داس اعلی عدلیہ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے جج تھے، وہ انتہائی اچھی شہرت کے حامل تھے اور اپنے پوری خدمت کے دوران ہمیشہ غیر متنازع ثابت ہوئے۔رانا صاحب نے شاعری بھی کی اور نعتیہ اشعار بھی کہے ۔

نعتیہ مقابلے  : نور مجسم نعت کونسل، کراچی کا کل پنجاب نعت مقابلہ 2018

نور مجسم نعت کونسل، کراچی نے ابھی حال ہی میں ایک پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی میں ایک کل پاکستان مقابلہ نعت کا انعقاد کیا تھا اور اب نور مجسم نعت کونسل، کراچی ایسا ہی ایک کل پنجاب نعتیہ مقابلہ کرانے کی انتظام کار میں مصروف ہے ۔ "نعت کائنات " کی طرف سے "نور مجسم نعت کونسل، کراچی " کے جملہ اراکین کو بہت مبارکباد

منتخب مضمون: گوئٹے کی نظم ’نغمۂ محمدی‘ کے تین تراجم ۔ خان حسنین عاقب
حسنین عاقب

جان وولف گانگ گوئٹے GOETHE, JOHANN WOLFGANG عیسوی سنہ 1749 میں جر منی کے شہر فرینکفرٹ میں پیدا ہوا اس نے اہل ِ علم کے خاندان میں آنکھیں کھو لیں وہ یوں کہ اس کا باپ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھ

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
ا اور اس کی ماں حا کم ِ شہر کی بیٹی تھی۔ گوئٹے جرمن ادب کا سب سے عظیم شاعر مانا جاتا ہے۔ ابتداء ہی سے، بلکہ اپنی نو جوانی ہی سے گوئٹے کو اسلام اور مشرق سے بے حد دلچسپی تھی۔ اسی لیے اس نے عربی زبان بھی سیکھی تھی۔ گوئٹے کے خیال میں نئی ثقافتوں کی دریافت کے لیے ادب اور مذہب سے زیادہ کار آمد کو ئی اور ذرائع نہیں ہوسکتے اس لیے اس نے مشرقی ادب میں رومی اور حافظ کی شاعری کا اور ساتھ ہی ساتھ مذاہب کے ذیل میں زرتشت کی تعلیمات اور دینِ اسلام کا مطا لعہ کیا ۔ مزید دیکھیے
منتخب مضمون: مسدس حالیؔ کا اسلوبیاتی مطالعہ ۔ ڈاکٹر محمد اشرف کمال

نعت گوئی کی روایت بڑی مضبوط اور اپنے پورے احترام وعقیدت سے جاری وساری ہے۔ مولانا الطاف حسین حالی نے مسدس حالی لکھ کر مسلمان قوم کو جگانے حوالے سے گراں قدر کام سرانجام دیا۔ے جیسے جیسے شاعری کو فروغ ملتا گیاشاعری میں نعت گوئی بھی فروغ پاتی رہی۔محسن کاکوروی سے باضابطہ نعت گوئی کی روایت کا آغاز ہوتا ہے۔اس کے بعد خواجہ الطاف حسین حالی، علامہ اقبال، مولانا ظفر علی خان،احمد رضا خان بریلوی، محمد علی جوہر، حفیظ جالندھری، ماہر القادری نے مدحتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قلم اٹھایا ہے۔ مزید دیکھیے

اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

اس ماہ کے اہم غیر مسلم شاعر: رانا بھگوان داس

رانا بھگوان داس 20 دسمبر 1942ء کو نصیر آباد، ضلع قمبر شہداد کوٹ، سندھ میں ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ عدالت عظمی پاکستان کے نگران منصف اعلی رہ چکے ہیں۔انہوں نے نے قانون کے ساتھ اسلامیات میں ماسٹرز کیا۔جسٹس رانا بھگوان داس اعلی عدلیہ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے جج تھے، وہ انتہائی اچھی شہرت کے حامل تھے اور اپنے پوری خدمت کے دوران ہمیشہ غیر متنازع ثابت ہوئے۔رانا صاحب نے شاعری بھی کی اور نعتیہ اشعار بھی کہے ۔

نعت کائنات پر نئی شخصیات
معاون ادارے، ویب سائٹس اور فورمز
"Naat Virsa" نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز ۔ فیس بک "Naat Research Center" نعت ریسرچ سنٹر، کراچی