"ادیب رائے پوری" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
|||
سطر 1: | سطر 1: | ||
[[ ملف: Adeeb Rai Puri.jpg | 200px]] | [[ ملف: Adeeb Rai Puri.jpg|200px|link=ادیب رائے پوری]] | ||
{{ | {{#seo: | ||
|title=ادیب رائے پوری۔ نعت گو شاعر | |||
|titlemode=append | |||
|keywords=ادیب رائے پوری، نعت گو نعت، نعت گوئی ، نعت خوانی، نعت پاک، نعت رسول، نعت مقبول، نعت رسول، محقق Adeeb Roypuri, Adeeb Rai Puri, Naat | |||
|description=سید حسین علی المعروف ادیب رائے پوری [[1928]] میں رائے پور [[بھارت]] میں پیدا ہوئے نعت گوئی میں اور اس کے فروغ میں انکی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ۔ | |||
}} | |||
ڈاکٹر پروفیسر ادیب رائے پوری پاکستان کے ممتاز نعت گو شاعر اور محقق ہیں ۔ | ڈاکٹر پروفیسر ادیب رائے پوری پاکستان کے ممتاز نعت گو شاعر اور محقق ہیں ۔ | ||
سطر 88: | سطر 93: | ||
[[زمرہ: نعت گو شعراء]] | [[زمرہ: نعت گو شعراء]] | ||
[[زمرہ: مشہور نعت گو شعراء]] | [[زمرہ: مشہور نعت گو شعراء]] | ||
{{اس ماہ کی شخصیات }} |
نسخہ بمطابق 23:08، 30 ستمبر 2017ء
ڈاکٹر پروفیسر ادیب رائے پوری پاکستان کے ممتاز نعت گو شاعر اور محقق ہیں ۔
حالاتِ زندگی
سید حسین علی المعروف ادیب رائے پوری 1928 میں رائے پور بھارت میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم رائے پور میں ہوئی ۔[1] فارسی گھر کی زبان تھی ۔انکےفارسی اساتذہ میں مولانا عبدالرحمن الہ آبادی ، ماسٹر شیو پرشاد جبکہ شاعری میں فدا خالد دہلوی شامل ہیں ۔سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں پیر آفاق سہروردی سے دستِ بیعت تھے ۔ وہ 13 اگست 1947 کو پاکستان ہجرت کر کے آۓ ۔اور کراچی (سندھ ) میں مستقل سکونت اختیار کی ۔
ادیبؔ رائے پوری ایم اے (اُردو) تھے۔ عرصہ دراز سے شعر و ا دب کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ فداؔ خالدی دہلوی سے شرفِ تلمذ حاصل تھا۔
خدمت ِ نعت
نعت گوئی میں اور اس کے فروغ میں انکی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ۔ نعتیہ ادب کے سلسلے میں انہوں نے پہلا ماہنامہ نوائے نعت، کراچی سے 1980 میں جاری کیا ۔
1970 سے 1980 تک پاکستان نعت کونسل، کراچی کی سربراہی کی ۔
1980 میں پاکستان نعت اکیڈمی، کراچی کے نام سے ایک نئے ادارے کی بنیاد رکھی ۔ جس کے بانی اور سربراہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے نعت کے فروغ کے لیئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔
1992 میں سلور جوبلی ایوارڈ، کراچی جیسی اپنی نوعیت کی پہلی نعتیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں 100 سے زائد ایوارڈ دیے گئے ۔
اور اس کے علاوہ مختلف سالوں میں مختلف ممالک میں انٹرنیشنل نعت کانفرنسیں منعقد کیں اور نعت ایوارڈ دیئے گئے۔ [2]
تصانیف
- غوثِ اعظم
- نعتیہ شاعری اور تنقیدی اشارے
- مشکوۃالنعت ، پاکستان نعت اکیڈمی ، 1989ء ، 672 ص (انتخاب)
- مدارج النعت ،کراچی،مشہور آفسٹ پریس ،فروری 1986ء، 400 ص
- تصویر کمال محبت ،1979ء، ص (نعتیں)
- اس قدم کے نشاں ، 1977ء، ص (نعتیں)
- نعتیہ ادب میں تنقید اور مشکلات
نمونہ کلام
وفات
ادیب رائے پوری صاحب نے 16 اکتوبر 2004 کو کراچی میں وفات پائی ۔
مزید دیکھیے
کلیات ادیب رائے پوری کا تعارف
صاحب کلیات نعت گو شعراء
شائق دہلوی | راقب قصوری | محسن کاکوروی | ادیب رائے پوری | ظہور الحق ظہور | غلام رسول قادری | عنبر شاہ وارثی | راسخ عرفانی | وحید الحسن ہاشمی | رووف امروہوی | منور بدایونی | اظہر علی خان | عبدالستار نیازی | اعجاز رحمانی | اقبال عظیم | عابد سعید عابد | شاعر علی شاعر | صائم چشتی | بیدم وارثی | مظہر الدین مظہر | ریاض سہروردی | انصار الہ آبادی | نذر محمد راہی | محمد علی ظہوری
بیرونی روابط
خوشبوئے حسان : اے آر وائی ڈیجیٹل پر ادیب رائے پوری پر کیا گیا ایک پروگرام
فروغ نعت : ادیب رائے پوری کے کچھ کلام
اردو دنیا : عشق کے رنگ میں رنگ جائیں
یا محمد نور ِ مجسم : ۔حوریہ فہیم کی آواز میں
حواشی و حوالہ جات
اس ماہ کی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
- ↑ http://www.bio-bibliography.com/authors/view/6282
- ↑ https://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/adeeb-e-ahlesunnat-adeeb-raipuri
- ↑ ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017