نہ کلیم کا تصوّر نہ خیا ل طور ِ سینا ۔ شکل بدایونی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : شکیل بدایونی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نہ کلیم کا تصوّر نہ خیا ل طور ِ سینا

میری آرزو محمد میری جستجو مدینہ


میَں گدائے مصطفیٰ ہوں مری عظمتیں نہ پو چھو

مجھے دیکھ کر جہنم کو بھی آگیا پسینہ


مجھے دشمنو نہ چھیڑو میرا ہےجہا ں میں کو ئی

میں ابھی پکا ر لو ں گا نہیں دوْر ہے مدینہ


میں مریضِ مصطفٰے ہوں مجھے چھیڑو نہ طبیبو !

میری زند گی جو چا ہو مجھے لے چلو مد ینہ



مرے ڈ وبنے میں با قی نہ کو ئی کسر رہی تھی

کہا " المد د محمد " تو ا ْ بھر گیا سفینہ


سِوا اسکے میرے دل میں کو ئی ارزو نہیں ہے

مجھے مو ت بھی جو آ ئے تو ہو سا منے مد ینہ


کبھی اے شکیل دل سے نہ مٹے خیا لِ احمد

اسی آ رزو میں مر نا اسی آرزو میں جینا


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات