نوازش علی ندیم کا اصل نام نوازش علی خان ہے ۔10 اپریل1960کو میانوالی میں پیدا ہوئے ۔اردو میں ماسٹرز کیا اور اینگروفرٹیلائزرز ملتان کے ایریا مینجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نوازش علی ندیم کا شعری مجموعہ ” دعاتبدیل کرتے ہیں “ کے نام سے2008 میں شائع ہوا ۔ نظم اور غزل میں ان کا منفرد اسلوب انہیں ہم عصر شعرا میں نمایاں کرتا ہے ۔ نو ازش علی ندیم سخن ور فورم کے صدر کی حیثیت سے ملتان کے ادبی منظر کو خوبصورت اور متحرک رکھنے میں اپنا کردا ر ادا کر رہے ہیں ملتان میں دینی شاعری کے حوالے سے نوازش علی ندیم کا نام بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ [1]
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
|
- ↑ یہ تعارف اور تصویر رضی الدین رضی نے مہیا کی ہے ۔ ادارہ ان کا شکر گذار ہے