اقبال ارشد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Iqbal Arshad.jpg

اقبال ارشد


اقبال ارشد 22 اکتوبر 1943ءکو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ ہجرت کرکے ملتان آگئے۔ابتدائی تعلیم ملتان ہی سے حاصل کی۔پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔اقبال ارشد واپڈا کے علاوہ خاندانی منصوبہ بندی کے محکمہ میں بھی ملازم رہے۔ انہوں نے ملتان اور لاہور میں واپڈا کے پی آر او کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔اقبال ارشد نے پسند کی شادی کی تھی۔اقبال ارشد نے غزل کے علاوہ شاعری کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی۔ وہ شاعری کی صنف خماسی کے بانی بھی ہیں۔ان کے شعری مجموعوں میں ”نظرانداز“، ”فصیل و پرچم“، ”منزل کی تلاش“، ”نوبہار“، ”سرمایہ حیات“، ”خماسی“، ”آبشار“، ”چاندنی کی جھیل“، ”بادلوں کے تلے“، ”کہکشاں کے درمیاں“ اور ” دکھوں کا آخری موسم“شامل ہیں۔4 ستمبر2018ءکو ان کا ملتان میں انتقال ہوا۔ [1]

عنقریب ان کی چند نعتیں پیش کی جائیں گی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  1. یہ مختصر تعارف اور تصویر جناب رضی الدین رضی نے پیش کے