طارق سلطان پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


فنِّ تاریخ گوئی میں یدَ طولیٰ رکھنے والے معروف نعت گو شاعر محمد عبد القیوم طارق سلطانپوری


طارق سلطان پوری 5 جون 1941 میں سلطان پور میں پیدا ہوئے، آپ کا اصل نام محمد عبدالقیوم تھا، آپ کے والدِ گرامی مولانا عبد العزیز خان اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔ آپ کا تعلق قبیلہ یوسف زئی سے تھا۔ آپ کا خاندان ابتدا میں مضافاتِ پشاور (صوبہِ خیبر پختون خواہ) سے آیا تھا، بعد ازاں ہجرت کرکے سلطان پور حسن ابدال میں آیا اور یہیں کا ہوکر رہ گیا، طارق سلطان پوری نیشنل بینک آف پاکستان میں ملازم بھی رہے بیس سال تک کراچی میں نیشنل بینک کے برانچ مینیجر کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔ ملازمت کے دوران آپ نے منشی فاضل اور اردو فاضل کے امتحانات بطور پرائیوٹ امیدوار پاس کیے۔ کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد 1972 میں کراچی یونیورسٹی سے ہی پہلی پوزیشن کے ساتھ ایم اے فارسی کیا۔


طارق سلطان پوری پیر سید غلام محی الدین گولڑوی المعروف بابوجی کے دستِ حق پرست پر بیعت تھے

شاعری

طارق سلطان پوری ابتدا میں غزل گوئی کی طرف مائل تھے لیکن مظہر الدین مظہر کی تحریک اور انہی کے اصرار پر احمد رضا خان بریلوی کا نعتیہ دیوانحدائقِ بخشش‘ پڑھنے کے بعد نعت گوئی کی جانب مائل ہوگئے اور اسی کو وظیفہِ حیات بنا لیا،


یہ سب حدائقِ بخشش کا فیض ہے طارؔق

حبیبِ پاک کے مدحت نگار ہم بھی ہیں

نعت گوئی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


جیسے چُھپ جاتی ہے تیرہ شب سحر کے سامنے

مہرِ روشن چُھپ گیا تیری نظر کے سامنے


اُس گلَ عارض کی دل آرا پھبن کا ذکر چھیڑ

ہم نفس مجھ بلبلِ خستہ جگر کے سامنے


اُس حریمِ ناز تک لے جا یہ پیغام اے صبا

تیرے دیوانے کھڑے ہیں رہگزر کے سامنے


کارِ پاکاں را قیاس از خود مگیر سے بو الفضول

سنگریزوں کی حقیقت کیا گہر کے سامنے


آفتاب آمد دلیل آفتاب اے شب پرست

اب بھی ظلمت ہے مگر تیری نظر کے سامنے


کاش اے طارق مجھے بھی رقصِ بسمل ہو نصیب

خنجرِ مژگانِ مَازَاغَ البَصَر کے سامنے


فن تاریخ گوئی

فنِ تاریخ گوئی میں بھی انہیں مہارتِ تامہ حاصل تھی، اس فن میں وہ حامد حسن قادری ، رئیس امروہی اور فدا حسین فدؔا کے معترف بھی ہیں اور ان سے استفادہ بھی کیا، مادہِ تاریخ کے استخراج میں انہیں جو قدرت حاصل تھی بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے

مجموعہ ہائے کلام

بارانِ رحمت‘ ، ’برہانِ رحمت‘ اور ’بستانِ رحمت

آپ کی شاعری کا بڑا حصہ عقائدِ اہلسنت کے اظہار، مقامِ مصطفٰے، ناموسِ رسالت جیسے اہم موضوعات پر مشتمل ہے، ختمِ نبوت کو بھی آپ نے خاص طور پر اپنے کلام کا موحوع بنایا۔ تضمین نگاری میں بھی آپ کو کمال درجہ کی مہارت حاصل تھی، سلامِ رضؔا (مصطفٰے جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام) پر آپ نے تین تضامین تحریر کی ہیں جو ’بارانِ رحمت‘ ، ’برہانِ رحمت‘ اور ’بستانِ رحمت‘ کے نام سے شایع ہوچکی ہیں۔

تجلیات ِ حرمین

1999 میں طارق سلطان پوری حجِ بیت اللہ اور روضہِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوئے تو آپ نے سفر کی کیفیات و مشاہدات کو منظوم کرڈالا۔ آپ کی یہ کیفیات ’تجلیاتِ حرمین‘ کے نام سے مکتبہِ ضیائیہ، ضیاالعلوم راولپنڈی سے شایع ہوچکا ہے، اس مجموعہ میں طارق سلطان پوری کا وہ کلامِ عقیدت شامل ہے جو حرمینِ طیبین کی مقدس فضا میں کہا گیا۔

سبحان اللہ ما اجملک

ادارہ فروغِ نعت کے زیرِ اہتمام طارق سلطان پوری کا ایک غیر مطبوعہ نعتیہ مجموعہ کلام ’سبحان اللہ ما اجملک‘کے نام سے ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کے دیباچہ کے ساتھ جولائی 2015 میں شایع کیا گیا۔ یہ کلام فروغِ نعت (اٹک) کے سہ ماہی شمارہ نمبر 9 میں شامل ہے

طارق سلطان پوری پر مضامین

طارق سلطان پوری ۔ دبستانِ رضؔا کا گلِ سر سبد ۔ سید وجاہت رسول قادری

وفات

طارق سلطان پوری 18 اپریل 2015 بروزِ ہفتہ رات نو بجے سفرِ آخرت کی جانب گامزن ہوئے، اگلے دن صبح پیرمحمد اعظم طارقِ ثانی کی امامت میں نمازِ جنازہ ادا ہوئی اور محلہ روشن پور کے مقبرہ ملک روشن دین کے احاطے میں تدفین عمل میں لائی گئی۔

شراکتیں

ابو المیزاب اویس |

مزید دیکھیے

امام احمد رضا خان بریلوی | حسن رضا خان بریلوی | کرامت علی شہیدی | مولانا الطاف حسین حالی | محسن کاکوروی | احمد ندیم قاسمی | صہبا اختر | مظفر وارثی | محشربدایونی | عرش صدیقی | نعیم صدیقی | ڈاکٹر وحید قریشی | شان الحق حقی | عبدالعزیز خالد | حفیظ تائب | حنیف اسعدی | حکیم سروسہانپوری | شبنم رومانی | اخترلکھنوی | شہزاد احمد | امجد اسلام امجد | خورشید رضوی| ثروت حسین | انورمسعود | ریاض مجید | ریاض حسین چودھری | ستیا پال آنند | پیرزادہ قاسم | احمد جاوید | افتخارعارف | خالد احمد | انور جمال | رشید قیصرانی | لالہ صحرائی | پرتوروھیلہ | نصیر ترابی | شوکت ہاشمی | گوھرملسیانی | سید انوار ظہوری | انجم نیازی | ملک زادہ جاوید | انورمحمود خالد | عزیز احسن | حنیف اخگرملیح آبادی | سلیم کوثر | سعود عثمانی | فراست رضوی | لیاقت علی عاصم | اظہر عنایتی | محمد فیروز شاہ | اشفاق انجم | صابر سنبھلی | رئیس احمد نعمانی | منیر سیفی | صفدر صدیق رضی | قمروارثی | نورین طلعت عروبہ | عقیل عباس جعفری | خورشید ربانی | اجمل سراج | عنبرین حسیب عنبر | عرش ہاشمی | شاکر القادری | آفتاب مضطر | کاشف عرفان | سرور حسین نقشبندی | سمعیہ ناز | صبیح رحمانی-

حوالہ جات

فروغِ نعت (اٹک) سہ ماہی ، شمارہ نمبر 9

معارفِ رضا ، دسمبر 2008