غلامی سے انکی ملی شان و شوکت

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:17، 13 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === غل...)

Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

غلامی سے اُنکی ملی شان و شوکت

یہی ہے یہی ہے مری شان و شوکت


جسے آپ کے در کی نسبت ملی ہے

اُسے دو جہاں میں ملی شان و شوکت


زمانے میں بس فاطمہ کا گھرانہ

ہے تجسیم آلِ نبی شان و شوکت


سبھی شان و شوکت کے طالب رہے ہیں

گدا بن کے طیبہ پھِری شان و شوکت


کوئی انکا ثانی نہ تمثیل ان کی

توّسل سے جن کے بنی شان و شوکت


مرے مصطفی نے وہ کردار بخشے

فدا جن پہ ہو کے سجی شان و شوکت


پذیرائی جس کو عطا کر دیں آقا

وہی اوجؔ ہے خود، وہی شان و شوکت


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات