غلامی سے انکی ملی شان و شوکت

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

غلامی سے اُنکی ملی شان و شوکت

یہی ہے یہی ہے مری شان و شوکت


جسے آپ کے در کی نسبت ملی ہے

اُسے دو جہاں میں ملی شان و شوکت


زمانے میں بس فاطمہ کا گھرانہ

ہے تجسیم آلِ نبی شان و شوکت


سبھی شان و شوکت کے طالب رہے ہیں

گدا بن کے طیبہ پھِری شان و شوکت


کوئی انکا ثانی نہ تمثیل ان کی

توّسل سے جن کے بنی شان و شوکت


مرے مصطفی نے وہ کردار بخشے

فدا جن پہ ہو کے سجی شان و شوکت


پذیرائی جس کو عطا کر دیں آقا

وہی اوجؔ ہے خود، وہی شان و شوکت


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات