اب تو ایسا وصال دے یا رب ۔ احمد منیب
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:27، 15 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=احمد منیب زمرہ: شعراء زمرہ: لاہور {{بسم اللہ }} === {{حمد }} === اب تو ایسا وصال...)
حمدِ باری تعالی جل جلالہ
اب تو ایسا وصال دے یا رب
جان مردے میں ڈال دے یارب
میرا ظاہر حسیں بنایا ہے
میرا باطن اُجال دے یا رب
جس کی خوشبو سے تن بدن مہکے
اتنا اعلٰی خیال دے یا رب
ایسا کردار تو عطا کر دے
ایک دنیا مثال دے یا رب
ایک فکرِ رسا عطا کر کے
اس کو لفظوں میں ڈھال دے یا رب
جس پہ تازہ گلاب کھلتے ہوں
ایسی شاخِ نہال دے یا رب
جس میں حصہ ہو سب غریبوں کا
ایسے مال و منال دے یارب
جو بھی سوچوں دعا میں ڈھل جائے
سوچ کو وہ کمال دے یا رب
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
