"حفیظ تائب کی شاعری" کے نسخوں کے درمیان فرق
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| سطر 26: | سطر 26: | ||
*[[خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ ۔ حفیظ تائب | خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ]] | *[[خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ ۔ حفیظ تائب | خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ]] | ||
*[[خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے ۔ حفیظ تائب | خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے]] | |||
نسخہ بمطابق 06:49، 11 اگست 2017ء
ُُ
چند مقبول کلام
- رہی عمر بھر جو انیس جاں وہ بس آرزوئے نبی رہی <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017</ref>
دلوں کی تہہ میں پوشیدہ محبت دیکھنے والا
دلوں کی تہہ میں پوشیدہ محبت دیکھنے والا
وہ محبوب خداﷺ جذبوں کی وسعت دیکھنے والا
وہی ہے سنے والا ان کہے الفاظ چاہت کے
وہی ہے ان لکھے حرف ارادت دیکھنے والا
ہوا ہے کون جز مولائے سلمان و بلال اب تک
بجائے حسن و صورت، نور سیرت دیکھنے والا
مکان و لا مکاں کی شوکتیں زیر قدم اس کے
وہ موجود و عدم کی ہر ولایت دیکھنے والا
نہ جھپکی آنکھ جس کی رو بروئے جلوہ باری
سر قوسین ذات رب عزت دیکھنے والا
شبستان حرا کیونکر نہ بنتا مرکز عرفاں
کہ پہلے پہل نور نبوت دیکھنے والا
رسول اللہﷺ کی الفت سے ہر دل میں اجالا ہے
زمانے میں ہے یہ رنگ عقیدت دیکھنے والا
دلوں کا شوق، روحوں کا تقاضا گنبد خضرا
دلوں کا شوق، روحوں کا تقاضا گنبد خضرا
زمانے کی نگاہوں کو اجالا گنبد خضرا
گلستان جہاں میں زندگی پرور بہار اس کی
سر آفاق لہراتا سویرا گنبد خضرا
جو رنگ و بو کی دنیا سر زمیں شہر طیبہ ہے
تو خلد چشم و فردوس تمنا گنبد خضرا
فلاح و کامرانی کی بشارت اہل ایماں کو
گنہگاروں کو رحمت کا اشارا گنبد خضرا
حبیب کبریا سائے میں اس کے محو راحت ہیں
دو عالم میں اسی باعث ہے یکتا گنبد خضرا
شفائے خاطر امت، ہوائے کوچئہ حضرتﷺ
نگاہوں کی اداسی کا مداوا گنبد خضرا
خدا کا شکر تائب کی نگاہوں نے بھی دیکھا ہے
وہ ہر سینے کے اندر بسنے والا گنبد خضرا
شوق و نیاز و عجز کے سانچے میں ڈھل کے آ
شوق و نیاز و عجز کے سانچے میں ڈھل کے آ
یہ کوچہ حبیبﷺ ہے، پلکوں سے چل کے آ
امت کے اولیاء بھی ادب سے ہیں دم بخود
یہ بارگاہ سرور دیں ہے سنبھل کے آ
آتا ہے تو جو شہر رسالت مآب میں
حرص و ہوا کے دام سے باہر نکل کے آ
ماہ عرب کے آگے تری بات کیا بنے
اے ماہتاب روپ نہ ہر شب بدل کے آ
سوز و تپش سخن میں اگر چاہتا ہے تو
عشق نبیﷺ کی آگ سے تائب پگھل کے آ
مزید دیکھیں
حفیظ تائب | سید منظور الکونین | محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی | قاری زبید رسول | صدیق اسماعیل | سعید ہاشمی | ام حبیبہ
احمد رضا خان بریویلوی | مظفر وارثی