تیرا مجرم آج حاضر ہو گیا دربار میں ۔ حفیظ تائب
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: حفیظ تائب
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تیرا مجرم آج حاضر ہو گیا دربار میں
ٹھوکریں کھا کھا کے آ پہنچا تری سرکار میں
جس میں دل بستا ہے وہ دنیا مدینہ ہی تو ہے
دل میں کوئے یار ہے اور دل ہے کوئے یار میں
اسی کی بے مثلی میں کیا شک، ایک ہے وہ ایک ہے
یہ بھی اک بے مثل ہے کثرت کے لالہ زار میں
دوستو ، آقا ہمارا جامع اوصاف ہے
وصف سب نبیوں ے ہیں اک احمد مختار میں
آگیا جو در پہ تیرے وہ نہیں خالی پھرا
کیا کمی آقا ترے دربار گوہر یار میں