یہ جو ذرّے نے چمک آپ سے لے رکھی ہے ۔ اختر شمار
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : اختر شمار
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یہ جو ذرّے نے چمک آپ سے لے رکھی ہے
پھُول نے اپنی مہک آپ سے لے رکھی ہے
اِس کی آواز فلک تا بہ فلک سنتا ہُوں
یہ جو مٹّی نے کھنک آپ سے لے رکھی ہے
آپ کے دم سے ہی قائم ہیں سبھی رنگِ زمیں
آسماں نے بھی دھنک آپ سے لے رکھی ہے
ورنہ ہو جاتے یہ برباد، اُجڑ جانے تھے
سب جہانوں نے کمک آپ سے لے رکھی ہے
مَیں کہ مخلوق پہ حیراں ہُوں یہاں کِس کِس نے
روزی نان و نمک آپ سے لے رکھی ہے
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |

| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
