ہستیِ مہرباں آپ ہیں یا نبی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہستیِ مہرباں آپ ہیں یا نبیؐ!

رحمتِ بے کراں آپ ہیں یا نبیؐ!


آپ کی یاد نے دل کو بخشا سکوں

راحتِ عاشقاں آپ ہیں یا نبیؐ!


ایک بستر ہے ٹوٹی چٹائی مگر

والیِ دو جہاں آپ ہیں یا نبیؐ!


کس نے جانا خدا کے سوا آپ کو

سرِّ کون و مکاں آپ ہیں یا نبیؐ!


جلوئہ ِ حق نما آپ کی ذات ہے

نازشِ دو جہاں آپ ہیں یا نبیؐ!


غیر کے دَر پہ فیضیؔ جھکے کس لئے

اُ س کی تسکینِ جاں آپ ہیں یا نبیؐ!

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات