ہر نفس، مصطفیٰ پر درود و سلام

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہر نفس، مصطفی پر درود و سلام

جانِ خلقِ خدا پر درود و سلام


رب کی اعلیٰ عطا پر درود و سلام س یّدی مصطفی پر درود و سلام


قرب کی ابتدا پر درود و سلام

سدرۃ المنتہیٰ پر درود و سلام


تان دیں چادریں لطف کی چار سو

رحمتِ کبریا پر درود و سلام


جس کے ہونے کا صدقہ ہیں کون و مکاں

اس حبیبِ خدا پر درود و سلام


مصطفی، مجتبیٰ، مرتضیٰ، مقتدا

دین و ایمانِ ما پر درود و سلام


شانِ محبوب جس جا نمایاں ہوئی

اُس مقامِ لقا پر درود و سلام


بارگاہِ نبی سے رکھے متّصل

میرے ذوقِ ثنا پر درود و سلام


اہلِ بیتِ نبی کے غلاموں کا اوجؔ

جدِّ آلِ عبا پر درود و سلام


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات